- Risāla number (standard)
- 9293
- Qurṭuba number
- 9282
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 2, p. 408
Companion section: مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عفان قال ثنا وهيب قال ثنا هشام بن عروة عن وهب بن كيسان عن محمد بن عمرو بن عطاء عن سلمة بن الأزرق : انه كان مع عبد الله بن عمر جالسا ذات يوم بالسوق فمر بجنازة يبكي عليها فعاب ذلك بن عمر وانتهرهم فقال له سلمة بن الأزرق لا تقل ذلك يا أبا عبد الرحمن فاشهد على أبي هريرة لسمعته وتوفيت امرأة من كنائن مروان فشهدها مروان فأمر بالنساء اللاتي يبكين فضربن فقال له أبو هريرة دعهن يا أبا عبد الملك فإنه مر على رسول الله صلى الله عليه وسلم بجنازة يبكي عليها وأنا معه ومعه عمر بن الخطاب رحمه الله فانتهر عمر اللاتي يبكين مع الجنازة فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم دعهن يا بن الخطاب فإن النفس مصابة وإن العين دامعة وان العهد لحديث قال أنت سمعته فقال نعم قال الله ورسوله أعلم
Urdu translation
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
محمد بن عمرو (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سلمہ بن ازرق حضرت ابن عمر (رض) کے ساتھ بازار میں بیٹھے ہوئے تھے اتنے میں وہاں سے جنازہ گذرا جس کے پیچھے رونے کی آوازیں آرہی تھیں حضرت ابن عمر (رض) نے اسے معیوب قرار دے کر انھیں ڈانٹا سلمہ بن ازرق کہنے لگے آپ اس طرح نہ کہیں میں حضرت ابوہریرہ (رض) کے متعلق یہ گواہی دیتاہوں کہ ایک مرتبہ مروان کے اہل خانہ میں سے کوئی عورت مرگئی عورتیں اکٹھی ہو کر اس پر رونے لگیں مروان کہنے لگا کہ عبد الملک جاؤ اور ان عورتوں کو رونے سے منع کرو حضرت ابوہریرہ (رض) وہاں موجود تھے میں نے انھیں یہ کہتے ہوئے خود سنا کہ ابوعبد الملک رہنے دو ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے سے بھی ایک جنازہ گذرا تھا جس پر رویا جارہا تھا میں بھی اس وقت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس موجود تھا اور حضرت عمر (رض) بھی تھے انھوں نے جنازے کے ساتھ رونے والی عورتوں کو ڈانٹا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے ابن خطاب رہنے دو کیونکہ آنکھ آنسو بہاتی ہے اور دل غم گین ہوتا ہے اور زخم ابھی ہرا ہے۔ انھوں نے پوچھا کیا یہ روایت آپ نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے خود سنی ہے ؟ انھوں نے فرمایا ہاں اس پر وہ کہنے لگے کہ اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده ضعيف رجاله ثقات رجال الشيخين غير سلمة بن الأزرق
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Hidayah24 does not grade hadith.