- Risāla number (standard)
- 6936
- Qurṭuba number
- 6936
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 2, p. 207
Companion section: مسند عبد الله بن عمرو رضى الله تعالى عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد أنا محمد بن إسحاق عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال سمعت رجلا من مزينة وهو يسأل النبي صلى الله عليه وسلم : فذكر نحو حديث بن إدريس قال وسأله عن الثمار وما كان في أكمامه فقال من أكل بفمه ولم يتخذ خبنة فليس عليه شيء ومن وجد قد احتمل ففيه ثمنه مرتين وضرب نكال فما أخذ من جرانه ففيه القطع إذا بلغ ما يؤخذ من ذلك ثمن المجن قال يا رسول الله ما نجد في السبيل العامر من اللقطة قال عرفها حولا فإن جاء صاحبها وإلا فهي لك قال يا رسول الله ما نجد في الخرب العادي قال فيه وفي الركاز الخمس
Urdu translation
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ابن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ میں نے قبیلہ مزینہ کے ایک آدمی کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ سوال کرتے ہوئے سنا۔۔۔ پھر انھوں نے مکمل حدیث ذکر کی اور فرمایا کہ اس نے پوچھا یا رسول اللہ اگر کوئی شخص خوشوں سے توڑ کر پھل چوری کرلے تو کیا حکم ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس نے جو پھل کھا لیے اور انھیں چھپا کر نہیں ان پر تو کوئی چیز واجب نہیں ہوگی لیکن جو پھل وہ اٹھا کرلے جائے تو اس کی دوگنی قیمت اور پٹائی اور سزا واجب ہوگی اور اگر وہ پھلوں کو خشک کرنے کی جگہ سے چوری کئے گئے اور ان کی مقدار کم از کم ایک ڈھال کی قیمت کے برابر ہو تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ اس نے پوچھا یا رسول اللہ ! اس گری پڑی چیز کا کیا حکم ہے جو ہمیں کسی آباد علاقے کے راستے میں ملے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پورے ایک سال تک اس کی تشہیر کراؤ اگر اس کا مالک آجائے تو وہ اس کے حوالے کردو ورنہ وہ تمہاری ہے اس نے کہا کہ اگر یہی چیز کسی ویرانے میں ملے تو ؟ فرمایا اس میں اور رکاز میں خمس واجب ہے۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
حسن
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.