- Risāla number (standard)
- 6525
- Qurṭuba number
- 6525
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 2, p. 163
Companion section: مسند عبد الله بن عمرو رضى الله تعالى عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن عبيد ثنا محمد بن إسحاق عن يزيد بن أبي حبيب عن ناعم مولى أم سلمة عن عبد الله بن عمرو قال : حججت معه حتى إذا كنا ببعض طرق مكة رأيته تيمم فنظر حتي إذا استبانت جلس تحتها ثم قال رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم تحت هذه الشجرة إذ أقبل رجل من هذا الشعب فسلم على رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم قال يا رسول الله اني قد أردت الجهاد معك ابتغي بذلك وجه الله والدار الآخرة قال هل من أبويك أحد حي قال نعم يا رسول الله كلاهما قال فارجع ابرر أبويك قال فولى راجعا من حيث جاء
Urdu translation
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ام سلمہ (رض) کے آزاد کردہ غلام " ناعم " کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے حضرت ابن عمرو (رض) کے ساتھ حج کیا جب ہم لوگ مکہ مکرمہ کے کسی راستے میں تھے تو وہ قصداً وارادۃً کسی چیز پر غور سے نظریں جمائے رہے جب وہ چیز واضح ہوگئی جو کہ ایک درخت تھا " تو وہ اس کے نیچے آ کر بیٹھ گئے اور فرمانے لگے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے دیکھا ہے اس وقت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اس جانب سے ایک آدمی آیا اور سلام کر کے کہنے لگایا رسول اللہ میں آپ کے ساتھ جہاد کے لیے جانا چاہتا ہوں اور میرا مقصد صرف اللہ کی رضاء حاصل کرنا اور آخرت کا ٹھکانا حاصل کرنا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا کیا تمہارے والدین میں سے کوئی زندہ ہے ؟ اس نے عرض کیا جی ہاں دونوں زندہ ہیں فرمایا جاؤ اور اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو چنانچہ وہ جہاں سے آیا تھا وہیں چلا گیا۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
صحيح
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.