- Risāla number (standard)
- 6235
- Qurṭuba number
- 6235
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 2, p. 138
Companion section: مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إسماعيل أنا يونس بن عبيد عن زياد بن جبير قال : سأل رجل بن عمر وهو يمشي بمنى فقال نذرت أن أصوم كل يوم ثلاثاء أو أربعاء فوافقت هذا اليوم يوم النحر فما ترى قال أمر الله تعالى بوفاء النذر ونهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أو قال نهينا أن نصوم يوم النحر قال فظن الرجل أنه لم يسمع فقال اني نذرت أن أصوم كل يوم ثلاثاء أو أربعاء فوافقت هذا اليوم يوم النحر فقال أمر الله بوفاء النذر ونهانا رسول الله صلى الله عليه وسلم أو قال نهينا أن نصوم يوم النحر قال فما زاده على ذلك حتى أسند في الجبل
Urdu translation
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
زیادہ بن جبیر کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہو کر یہ سوال پوچھا جبکہ وہ منٰی میں چل رہے تھے کہ میں نے یہ منت مان رکھی ہے کہ میں ہر منگل یا بدھ کو روزہ رکھا کروں گا اب بدھ کے دن عید الاضحی آگئی ہے، اب آپ کی کیا رائے ہے ؟ حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا کہ اللہ نے منت پوری کرنے کا حکم دیا ہے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں یوم النحر (دس ذی الحجہ) کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے وہ آدمی یہ سمجھا کہ شاید حضرت ابن عمر (رض) نے اس کی بات سنی نہیں ہے لہٰذا اس نے اپنا سوال پھر دہرادیا حضرت ابن عمر (رض) نے بھی حسب سابق جواب دیا اور اس پر کوئی اضافہ نہیں کیا یہاں تک کہ پہاڑ کے قریب پہنچ کر اس سے ٹیک لگا لی۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Hidayah24 does not grade hadith.