- Risāla number (standard)
- 4807
- Qurṭuba number
- 4807
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 2, p. 27
Companion section: مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد بن هارون أنا سفيان يعني بن حسين عن الزهري عن سالم عن بن عمر قال : لما تأيمت حفصة وكانت تحت خنيس بن حذافة لقي عمر رضي الله تعالى عنه عثمان فعرضها عليه فقال عثمان ما لي في النساء حاجة وسأنظر فلقي أبا بكر فعرضها عليه فسكت فوجد عمر في نفسه على أبي بكر فإذا رسول الله صلى الله عليه وسلم قد خطبها فلقي عمر أبا بكر فقال إني كنت عرضتها على عثمان فردني وإني عرضتها عليك فسكت عني فلأنا عليك كنت أشد غضبا مني على عثمان وقد ردني فقال أبو بكر إنه قد كان ذكر من أمرها وكان سرا فكرهت أن أفشي السر
Urdu translation
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ابن عمر (رض) سے فرماتے ہیں کہ جب حضرت حفصہ کے شوہر حضرت خنیس بن حذافہ (رض) فوت ہوگئے تو حضرت عمر (رض) حضرت عثمان (رض) سے ملے اور ان کے سامنے اپنی بیٹی سے نکاح کی پیشکش رکھی انھوں نے کہا کہ مجھے عورتوں کی طرف کوئی رغبت نہیں ہے البتہ میں سوچوں گا اس کے بعد وہ حضرت ابوبکر (رض) سے ملے اور ان سے بھی یہی کہا لیکن انھوں نے مجھے جواب نہ دیا حضرت عمر (رض) کو ان پر حضرت عثمان (رض) کی نسبت بہت غصہ آیا۔ چنددن گذرنے کے بعد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے لیے پیغام نکاح بھیج دیا چنانچہ انھوں نے حضرت حفصہ (رض) کا نکاح نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کردیا اتفاقاً ایک مرتبہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے ملاقات ہوئی تو وہ فرمانے لگے میں نے حضرت عثمان (رض) سے اپنی بیٹی کے نکاح کی پیشکش کی تو انھوں نے صاف جواب دے دیا لیکن جب میں نے آپ کے سامنے یہ پیشکش کی تو آپ خاموش رہے جس کی بناء پر مجھے حضرت عثمان (رض) سے زیادہ آپ پر غصہ آیا حضرت ابوبکر صدیق اکبر (رض) نے فرمایا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت حفصہ (رض) کا ذکر فرمایا تھا میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا راز فاش نہیں کرنا چاہتا تھا اگر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انھیں چھوڑ دیتے تو میں ضرور ان سے نکاح کرلیتا۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
صحيح
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.