- Risāla number (standard)
- 4397
- Qurṭuba number
- 4397
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 1, p. 460
Companion section: مسند عبد اله بن مسعود رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حسن بن موسى ثنا زهير عن أبي إسحاق عن علقمة بن قيس ولم يسمعه منه وسأله رجل عن حديث علقمة فهو هذا الحديث أن عبد الله بن مسعود أتى أبا موسى الأشعري في منزله فحضرت الصلاة فقال أبو موسى : تقدم يا أبا عبد الرحمن فإنك أقدم سنا وأعلم قال لا بل تقدم أنت فإنما أتيناك في منزلك ومسجدك فأنت أحق قال فتقدم أبو موسى فخلع نعليه فلما سلم قال ما أردت إلى خلعهما أبالوادي المقدس أنت لقد رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي في الخفين والنعلين
Urdu translation
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات
ایک مرتبہ حضرت ابن مسعود (رض) حضرت ابوموسی اشعری (رض) کے پاس ان کے گھر تشریف لے گئے، نماز کا وقت آیا تو حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) کہنے لگے اے ابو عبدالرحمن ! آگے بڑھیے کیونکہ آپ ہم سے علم میں بھی بڑے ہیں اور عمر میں بھی بڑے ہیں، انھوں نے فرمایا نہیں آپ آگے بڑھیے، ہم آپ کے گھر اور آپ کی مسجد میں آئے ہیں، اس لیے آپ ہی کا زیادہ حق بنتا ہے، چنانچہ حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) آگے بڑھ گئے اور جوتے اتار دیئے، جب نماز ختم ہونے پر انھوں نے سلام پھیرا تو حضرت ابن مسعود (رض) فرمانے لگے جوتے اتارنے کی کیا ضرورت ہے، کیا وادی مقدس میں تھے، میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موزوں اور جوتوں میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
صحيح
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Hidayah24 does not grade hadith.