- Risāla number (standard)
- 4001
- Qurṭuba number
- 4001
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 1, p. 421
Companion section: مسند عبد اله بن مسعود رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن حماد ثنا أبو عوانة عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عبد الله قال : كنا جلوسا عشية الجمعة في المسجد قال فقال رجل من الأنصار أحدنا رأى مع امرأته رجلا فقتله قتلتموه وان تكلم جلدتموه وان سكت سكت على غيظ والله لئن أصبحت صالحا لأسألن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال فسأله فقال يا رسول الله ان أحدنا رأى مع امرأته رجلا فقتله قتلتموه وان تكلم جلدتموه وان سكت سكت على غيظ اللهم احكم قال فأنزلت آية اللعان قال فكان ذاك الرجل أول من ابتلى به
Urdu translation
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات
حضرت ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم لوگ جمعہ کے دن شام کے وقت مسجد نبوی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک انصاری کہنے لگا اگر ہم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ کسی غیر مرد کو دیکھے اور اسے قتل کر دے تو تم اسے بدلے میں قتل کردیتے ہو، اگر وہ زبان ہلاتا ہے تو تم اسے کوڑے مارتے ہو اور اگر وہ سکوت اختیار کرتا ہے تو غصے کی حالت میں سکوت کرتا ہے، بخدا ! اگر میں صبح کے وقت صحیح ہوا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ سوال پوچھ کر رہوں گا، چنانچہ اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ مسئلہ پوچھا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر ہم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ کسی اجنبی مرد کو دیکھتا ہے اور اسے قتل کردیتا ہے تو بدلے میں آپ اسے قتل کردیتے ہیں، اگر وہ بولتا ہے تو آپ اسے کوڑے لگاتے ہیں اور اگر وہ خاموش رہتا ہے تو غصے کی حالت میں خاموش رہتا ہے ؟ اے اللہ ! تو فیصلہ فرما، چنانچہ آیت " لعان " نازل ہوئی اور اس میں سب سے پہلے وہی شخص مبتلا ہوا (اسی کے ساتھ یہ واقعہ پیش آگیا)
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.