- Risāla number (standard)
- 3700
- Qurṭuba number
- 3700
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 1, p. 390
Companion section: مسند عبد اله بن مسعود رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا وكيع عن مسعر عن علقمة بن مرثد عن المغيرة بن عبد الله اليشكري عن المعرور بن سويد عن عبد الله قال قالت أم حبيبة ابنة أبي سفيان : اللهم أمتعني بزوجي رسول الله صلى الله عليه وسلم وبأبي أبي سفيان وبأخي معاوية قال فقال لها رسول الله صلى الله عليه وسلم انك سألت الله لآجال مضروبة وأيام معدودة وأرزاق مقسومة لن يعجل شيء قبل حله أو يؤخر شيء عن حله ولو كنت سألت الله ان يعيذك من عذاب في النار وعذاب في القبر كان أخير أو أفضل قال وذكر عنده القردة قال مسعر أراه قال والخنازير انه مما مسخ فقال النبي صلى الله عليه وسلم ان الله لم يمسخ شيئا فيدع له نسلا أو عاقبة وقد كانت القردة أو الخنازير قبل ذلك
Urdu translation
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات
حضرت ابن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ام المومنین حضرت ام حبیبہ (رض) یہ دعاء کر رہی تھیں کہ اے اللہ ! مجھے اپنے شوہر نامدار جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے والد ابو سفیان اور اپنے بھائی معاویہ سے فائدہ پہنچا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی یہ دعاء سن لی اور فرمایا کہ تم نے اللہ سے طے شدہ مدت، گنتی کے چند دن اور تقسیم شدہ رزق کا سوال کیا، ان میں سے کوئی چیز بھی اپنے وقت سے پہلے تمہیں نہیں مل سکتی اور اپنے وقت مقررہ سے موخر نہیں ہوسکتی، اگر تم اللہ سے یہ دعاء کرتیں کہ وہ تمہیں عذاب جہنم اور عذاب قبر سے محفوظ فرما دے تو یہ زیادہ بہتر اور افضل ہوتا۔ راوی کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ بندر انسانوں کی مسخ شدہ شکل ہے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ نے جس قوم کی شکل کو مسخ کیا اس کی نسل کو کبھی باقی نہیں رکھا، جبکہ بندر اور خنزیر تو پہلے سے چلے آرہے ہیں۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده صحيح على شرط مسلم
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Hidayah24 does not grade hadith.