- Risāla number (standard)
- 3581
- Qurṭuba number
- 3581
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 1, p. 377
Companion section: مسند عبد اله بن مسعود رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا سفيان قال سليمان سمعت شقيقا : يقول كنا ننتظر عبد الله بن مسعود في المسجد يخرج علينا فجاءنا يزيد بن معاوية يعني النخعي قال فقال ألا أذهب فأنظر فإن كان في الدار لعلي أن أخرجه إليكم فجاءنا فقام علينا فقال انه ليذكر لي مكانكم فما آتيكم كراهية ان أملكم لقد كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتخولنا بالموعظة في الأيام كراهية السآمة علينا
Urdu translation
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات
شقیق کہتے ہیں کہ ایک دن ہم لوگ مسجد میں حضرت ابن مسعود (رض) کی تشریف آوری کا انتظار کر رہے تھے، اتنی دیر میں یزید بن معاویہ نخعی آگئے، وہ کہنے لگے میں جا کر دیکھوں ؟ اگر وہ گھر میں ہوئے شاید میں انھیں آپ کے پاس لاسکوں ؟ چنانچہ تھوڑی دیر میں حضرت ابن مسعود (رض) تشریف لے آئے اور ہمارے پاس کھڑے ہو کر فرمانے لگے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ لوگ میرا انتظار کر رہے ہیں، میں آپ کے پاس صرف اس وجہ سے نہیں آیا کہ میں آپ کو اکتاہٹ میں مبتلا کرنا اچھا نہیں سمجھتا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی وعظ و نصیحت میں اسی وجہ سے بعض دنوں کو خالی چھوڑ دیتے تھے کہ وہ بھی ہمارے اکتا جانے کو اچھا نہیں سمجھتے تھے۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.