- Risāla number (standard)
- 3561
- Qurṭuba number
- 3561
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 1, p. 375
Companion section: مسند عبد اله بن مسعود رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن فضيل عن خصيف ثنا أبو عبيدة عن عبد الله قال : صلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاة الخوف فقاموا صفين فقام صف خلف النبي صلى الله عليه وسلم وصف مستقبل العدو فصلى رسول الله صلى الله عليه وسلم بالصف الذين يلونه ركعة ثم قاموا فذهبوا فقاموا مقام أولئك مستقبل العدو وجاء أولئك فقاموا مقامهم فصلى بهم رسول الله صلى الله عليه وسلم ركعة ثم سلم ثم قاموا فصلوا لأنفسهم ركعة ثم سلموا ثم ذهبوا فقاموا مقام أولئك مستقبل العدو ورجع أولئك إلى مقامهم فصلوا لأنفسهم ركعة ثم سلموا
Urdu translation
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات
حضرت ابن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نماز خوف پڑھائی، صحابہ کرام (رض) دو صفوں میں کھڑے ہوئے، ایک صف نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پچھے اور دوسری صف دشمن کے سامنے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے پیچھے صف میں کھڑے ہوئے لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی، پھر یہ لوگ کھڑے ہو کر چلے گئے اور ان لوگوں کی جگہ جا کر دشمن کے سامنے کھڑے ہوگئے اور دوسری صف والے آگئے اور پہلی صف والوں کی جگہ پر کھڑے ہوگئے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں بھی ایک رکعت پڑھائی اور خود سلام پھیر دیا، پھر ان لوگوں نے کھڑے ہو کر خود ہی ایک رکعت پڑھی اور سلام پھیر کر پہلی صف والوں کی جگہ جا کر دشمن کے سامنے کھڑے ہوگئے اور پہلی صف والوں نے اپنی جگہ واپس آکر ایک رکعت پڑھی اور سلام پھیر دیا۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
صحيح
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.