- Risāla number (standard)
- 3547
- Qurṭuba number
- 3547
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 1, p. 374
Companion section: مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الصمد وحسن قالا ثنا ثابت ثنا هلال بن عكرمة سئل قال حسن سألت عكرمة عن الصائم أيحتجم فقال إنما كره للضعف وحدث عن بن عباس قال حسن ثم حدث عن بن عباس : ان النبي صلى الله عليه وسلم احتجم وهو محرم من أكلة أكلها من شاة مسمومة سمتها امرأة من أهل خيبر
Urdu translation
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حالت احرام میں سینگی لگوائی اور اس کی وجہ زہریلی بکری کا وہ لقمہ تھا جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھالیا تھا اور خیبر کی ایک عورت نے اس میں زہر ملا دیا تھا۔ تنبیہ : یہاں آکر حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کی مرویات مکمل ہوگئیں، آگے مسند کو عبداللہ بن احمد (رح) سے نقل کرنے والے ابوبکرا لقطیعی (رح) کی کچھ احادیث آرہی ہیں جو جزء ثالث کے آخر میں تھیں حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خاطر آپ کے احرام باندھنے سے قبل جانوروں کے گلے میں ڈالنے والے ہاروں کی رسیاں بٹا کرتی تھی۔ حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فروح و ریحان کی تلاوت کرتے ہوئے سنا ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ابوبکر (رض) غار میں میرے ساتھ اور مونس رہے، مسجد میں کھلنے والی ہر کھڑکی کو بند کردو سوائے حضرت ابوبکر (رض) کی کھڑکی کے۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا میری امت کا ایک ایک آدمی لوگوں کی ایک بڑی جماعت کی سفارش کرے گا اور وہ سب اس کی سفارش سے جنت میں داخل ہوں گے اور ایسا بھی ہوگا کہ ایک آدمی کسی شخص کے لیے اور اس کے اہل خانہ کے لیے سفارش کرے گا اور وہ سب بھی اس کی سفارش سے جنت میں داخل ہوں گے۔ حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے ہمارے یہاں تشریف لائے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سوائے حضرت ابوبکر (رض) کے کوئی دوسرا کھچڑی بالوں والا نہ تھا، بعد میں وہ مہندی اور وسمہ سے انھیں رنگنے لگے تھے۔ حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ مسح علی الخفین کے متعلق نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے کہ مقیم کے لیے ایک دن اور رات اور مسافر کے لیے تین دن اور راتیں اجازت ہے۔ حضرت جابربن سمرہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھڑے ہو کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے، لیکن جو شخص تم سے یہ بیان کرے کہ اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہمیشہ کھڑے ہو کر خطبہ دیتے ہوئے سنا ہے تو وہ غلط بیانی کرتا ہے، کیونکہ بعض اوقات ایسا ہوتا تھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باہر نکلتے اور لوگوں کی تعداد کم دیکھتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھ جاتے، پھر جب لوگ زیادہ ہوجاتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمانے لگتے۔ حضرت ابوبرزہ اسلمی (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا سفر میں روزہ رکھنا کوئی نیکی نہیں ہے۔ حضرت ابو موسیٰ (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اگر کوئی عورت انصار کے دو گھروں کے درمیان یا اپنے والدین کے یہاں مہمان بنے، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text (92% of the words agree). The edition this translation was made from words it slightly differently — the translation follows that Arabic.
Show the Arabic this translation was made from
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ وَحَسَنٌ قَالَا حَدَّثَنَا ثَابِتٌ حَدَّثَنَا هِلَالٌ عَنْ عِكْرِمَةَ سُئِلَ قَالَ حَسَنٌ سَأَلْتُ عِكْرِمَةَ عَنِ الصَّائِمِ أَيَحْتَجِمُ فَقَالَ إِنَّمَا كُرِهَ لِلضَّعْفِ وَحَدَّثَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَسَنٌ ثُمَّ حَدَّثَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ مِنْ أَكْلَةٍ أَكَلَهَا مِنْ شَاةٍ مَسْمُومَةٍ سَمَّتْهَا امْرَأَةٌ مِنْ أَهْلِ خَيْبَرَ آخِرُ أَحَادِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده صحيح
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.