- Risāla number (standard)
- 2837
- Qurṭuba number
- 2838
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 1, p. 311
Companion section: مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا روح ثنا حبيب بن شهاب العنبري قال سمعت أبي يقول : أتيت بن عباس أنا وصاحب لي فلقينا أبا هريرة عند باب بن عباس فقال من أنتما فأخبرناه فقال انطلقا إلى ناس على تمر وماء إنما يسيل كل واد بقدره قال قلنا كثر خيرك استأذن لنا على بن عباس قال فاستأذن لنا فسمعنا بن عباس يحدث عن رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال خطب رسول الله يوم تبوك فقال ما في الناس مثل رجل أخذ بعنان فرسه فيجاهد في سبيل الله ويجتنب شرور الناس ومثل رجل باد في غنمه يقري ضيفه ويؤدي حقه قال قلت أقالها قال قالها قال قلت أقالها قال قالها قال قلت أقالها قال قالها فكبرت الله وحمدت الله وشكرت
Urdu translation
عبداللہ بن عباس کی مرویات
شہاب عنبری کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اپنے ایک دوست کے ساتھ حضرت ابن عباس (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا وہاں حضرت ابن عباس (رض) کے گھر کے دروازے پر ہی حضرت ابوہریرہ (رض) سے ملاقات ہوگئی، انھوں نے پوچھا تم دونوں کون ہو ؟ ہم نے انھیں اپنے متعلق بتایا، انھوں نے فرمایا کہ لوگ کھجوریں اور پانی کھاپی رہے ہیں، تم بھی وہاں چلے جاؤ، ہر وادی کا بہاؤ اس کی وسعت کے بقدر ہوتا ہے، ہم نے عرض کیا کہ آپ کی خیر میں اور اضافہ ہو، جب آپ اندر جائیں تو ہمارے لیے بھی حضرت ابن عباس (رض) سے اجازت لیجئے گا، چنانچہ انھوں نے ہمارے لیے بھی اجازت حاصل کی۔ اس موقع پر ہم نے حضرت ابن عباس (رض) کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ تبوک کے موقع پر خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا لوگوں میں اس شخص کی مثال ہی نہیں ہے جو اپنے گھوڑے کی لگام پکڑے ہوئے ہو، اللہ کے راستہ میں جہاد کرتا ہوں اور برے لوگوں سے بچتا ہو، اسی طرح وہ آدمی جو دیہات میں اپنی بکریوں میں مگن رہتا ہو، مہمانوں کی مہمان نوازی کرتا ہو اور ان کا حق ادا کرتا ہو، میں نے تین مرتبہ ان سے پوچھا کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات فرمائی ہے ؟ اور انھوں نے تینوں مرتبہ یہی جواب دیا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات فرمائی ہے، اس پر میں نے اللہ اکبر کہا اور اللہ کا شکر ادا کیا۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده صحيح
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Hidayah24 does not grade hadith.