- Risāla number (standard)
- 2685
- Qurṭuba number
- 2685
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 1, p. 294
Companion section: مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا عبد الوهاب بن عطاء أنا جرير بن حازم عن قيس بن سعد عن يزيد بن هرمز ان نجدة كتب إلى بن عباس يسأله عن سهم : ذي القربى لمن هو وعن اليتيم متى ينقضى يتمه وعن المرأة والعبد يشهدان الغنيمة وعن قتل أطفال المشركين فقال بن عباس لولا ان أرده عن شيء يقع فيه ما أجبته وكتب إليه انك كتبت إلى تسأل عن سهم ذي القربى لمن هو وأنا كنا نراها لقرابة رسول الله صلى الله عليه وسلم فأبى ذلك علينا قومنا وعن اليتيم متى ينقضى يتمه قال إذا احتلم أو أونس منه خير وعن المرأة والعبد يشهدان الغنيمة فلا شيء لهما ولكنهما يحذيان ويعطيان وعن قتل أطفال المشركين فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم لم يقتلهم وأنت فلا تقتلهم الا ان تعلم منهم ما علم الخضر من الغلام حين قتله
Urdu translation
عبداللہ بن عباس کی مرویات
یزید بن ہرمز کہتے ہیں ایک مرتبہ نجدہ بن عامر نے حضرت ابن عباس (رض) سے خط لکھ کر پوچھا کہ قریبی رشتہ دار کون ہیں جن کا حصہ ہے ؟ یتیم سے یتیمی کا لفظ کب دور ہوتا ہے ؟ اگر عورت اور غلام تقسیم غنیمت کے موقع پر موجود ہوں تو کیا حکم ہے ؟ اور مشرکین کے بچوں کو قتل کرنا کیسا ہے ؟ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا بخدا ! اگر میں نے اسے اس شر سے نہ بچانا ہوتا جس میں وہ مبتلا ہوسکتا ہے تو میں کبھی بھی جواب دے کر اسے خوش نہ کرتا۔ انھوں نے جواب میں لکھا کہ آپ نے مجھ سے ان ذوی القربی کے حصہ کے بارے پوچھا ہے جن کا اللہ نے ذکر کیا ہے کہ وہ کون ہیں ؟ ہماری رائے تو یہی تھی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریبی رشتہ دار ہی اس کا مصداق ہیں لیکن ہماری قوم نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا، آپ نے یتیم کے متعلق پوچھا ہے کہ اس سے یتیم کا لفظ کب ہٹایا جائے گا ؟ یاد رکھئے ! جب وہ بالغ ہوجائے اور اس کی سمجھ بوجھ ظاہر ہوجائے تو اسے اس کا مال دے دیا جائے کہ اب اس کی یتیمی ختم ہوگئی۔ نیز آپ نے پوچھا ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مشرکین کے کسی بچے کو قتل کیا ہے ؟ تو یاد رکھئے ! نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان میں سے کسی کے بچے کو قتل نہیں کیا اور آپ بھی کسی کو قتل نہ کریں، ہاں ! اگر آپ کو بھی اسی طرح کسی بچے کے بارے پتہ چل جائے جیسے حضرت خضر (علیہ السلام) کو اس بچے کے بارے پتہ چل گیا تھا جسے انھوں نے مار دیا تھا تو بات جدا ہے ( اور یہ تمہارے لیے ممکن نہیں ہے) نیز آپ نے پوچھا ہے کہ اگر عورت اور غلام جنگ میں شریک ہوئے ہوں تو کیا ان کا حصہ بھی مال غنیمت میں معین ہے ؟ تو ان کا کوئی حصہ معین نہیں ہے البتہ انھیں مال غنیمت میں سے کچھ نہ کچھ دے دینا چاہیے۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده صحيح على شرط مسلم
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.