- Risāla number (standard)
- 259
- Qurṭuba number
- 259
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 1, p. 37
Companion section: مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا وكيع عن بن أبي خالد عن قيس قال : رأيت عمر رضي الله عنه وبيده عسيب نخل وهو يجلس الناس يقول اسمعوا لقول خليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم فجاء مولى لأبي بكر رضي الله عنه يقال له شديد بصحيفة فقرأها على الناس فقال يقول أبو بكر رضي الله عنه اسمعوا وأطيعوا لما في هذه الصحيفة فوالله ما ألوتكم قال قيس فرأيت عمر رضي الله عنه بعد ذلك على المنبر
Urdu translation
حضرت عمر فاروق عنہ کی مرویات
قیس کہتے ہیں کہ میں نے عمر فاروق (رض) کو ایک مرتبہ اس حال میں دیکھا کہ ان کے ہاتھ میں کھجور کی ایک شاخ تھی اور وہ لوگوں کو بٹھا رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ خلیفہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات توجہ سے سنو، اتنی دیر میں حضرت صدیق اکبر (رض) کا آزاد کردہ غلام جس کا نام شدید تھا ایک کاغذ لے کر آگیا اور اس نے لوگوں کو وہ پڑھ کر سنایا کہ حضرت صدیق اکبر (رض) فرماتے ہیں اس کاغذ میں جس شخص کا نام درج ہے (وہ میرے بعد خلیفہ ہوگا اس لئے) تم اس کی بات سننا اور اس کی اطاعت کرنا، بخدا ! میں نے اس سلسلے میں مکمل احتیاط اور کوشش کرلی ہے، قیس کہتے ہیں کہ حضرت صدیق اکبر (رض) کے انتقال کے بعد میں نے حضرت عمر فاروق (رض) کو منبر پر جلوہ افروز دیکھا (جس کا مطلب یہ تھا کہ حضرت صدیق اکبر (رض) نے اس کاغذ میں ان ہی کا نام لکھوایا تھا )
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.