- Risāla number (standard)
- 25440
- Qurṭuba number
- 25479
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 6, p. 176
Companion section: حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي قال قرأت على عبد الرحمن مالك عن بن شهاب عن سالم بن عبد الله أن عبد الله بن محمد بن أبي بكر الصديق أخبر عبد الله بن عمر عن عائشة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : ألم تري أن قومك حين بنوا الكعبة اقتصروا عن قواعد إبراهيم عليه السلام قالت فقلت يا رسول الله إلا تردها على قواعد إبراهيم عليه السلام قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لولا حدثان قومك بالكفر قال فقال عبد الله بن عمر لئن كانت عائشة سمعت هذا من رسول الله صلى الله عليه وسلم ما أرى رسول الله صلى الله عليه وسلم ترك استلام الركنين اللذين يليان الحجر إلا أن البيت لم يتم على قواعد إبراهيم عليه السلام
Urdu translation
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا کیا تمہیں معلوم ہے کہ تمہاری قوم نے جب خانہ کعبہ کی تعمیر نو کی تھی تو اسے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی بنیادوں سے کم کردیا تھا ؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! پھر آپ اسے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی بنیاد پر کیوں نہیں لوٹا دیتے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تمہاری قوم کا زمانہ کفر کے قریب نہ ہوتا تو ایسا ہی کرتا، حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے یہ حدیث سن کر فرمایا واللہ اگر حضرت عائشہ (رض) نے یہ حدیث نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے تو میرا خیال ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حطیم سے ملے ہوئے دونوں کونوں کا استلام اسی لیے نہیں فرماتے تھے کہ بیت اللہ کی تعمیر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی بنیادوں پر مکمل نہیں ہوئی تھی اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ چاہتے تھے کہ لوگ طواف میں اس پورے بیت اللہ کو شامل کریں جو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی بنیادوں کے مطابق ہے۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.