- Risāla number (standard)
- 25145
- Qurṭuba number
- 25188
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 6, p. 147
Companion section: حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر ثنا شعبة عن إبراهيم بن المهاجر قال سمعت صفية تحدث عن عائشة : ان أسماء سألت النبي صلى الله عليه وسلم عن غسل المحيض قال تأخذ إحداكن ماءها وسدرتها فتطهر فتحسن الطهور ثم تصب على رأسها فتدلكه دلكا شديدا حتى يبلغ شؤون رأسها ثم تصب عليها الماء ثم تأخذ فرصة ممسكة فتطهر بها قالت أسماء وكيف تطهر بها قال سبحان الله تطهري بها فقالت عائشة كأنها تخفي ذلك تبتغى أثر الدم وسألته عن غسل الجنابة قال تأخذين ماءك فتطهرين فتحسنين الطهور أو ابلغي الطهور ثم تصب على رأسها فتدلكه حتى يبلغ شؤون رأسها ثم تفيض عليها الماء فقالت عائشة نعم النساء نساء الأنصار لم يكن يمنعهن الحياء ان يتفقهن في الدين
Urdu translation
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت اسماء (رض) سے " غسل حیض " کے متعلق پوچھا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پانی اور بیری لے کر خوب اچھی طرح پاکیزگی حاصل کرلیا کرو، پھر سر پر پانی بہا کر خوب اچھی طرح اسے ملو تاکہ جڑوں تک پانی پہنچ جائے، پھر پانی بہاؤ، پھر مشک کا ایک ٹکڑا لے کر اس سے طہارت حاصل کرو، وہ کہنے لگیں کہ عورت اس سے کس طرح طہارت حاصل کرے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا سبحان اللہ ! بھئی اس سے پاکی حاصل کرے دراصل نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مقصد یہ تھا کہ اس سے خون کے نشانات دور کرے، پھر انھوں " غسل جنابت " کے متعلق پوچھا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پانی لے کر خوب اچھی طرح طہارت حاصل کرو اور سر پر پانی ڈال کر اسے اچھی طرح ملو تاکہ جڑوں تک پانی پہنچ جائے، پھر اس پر پانی بہاؤ۔ حضرت عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ انصار کی عورتیں بہت اچھی ہیں جنہیں دین کی سمجھ بوجھ حاصل کرنے میں شرم مانع نہیں ہوتی۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
حديث صحيح
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Hidayah24 does not grade hadith.