- Risāla number (standard)
- 23449
- Qurṭuba number
- 23496
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 5, p. 406
Companion section: حديث حذيفة بن اليمان عن النبي صلى الله عليه وسلم(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الصمد ثنا حماد ثنا علي بن زيد عن اليشكري عن حذيفة قال قلت : يا رسول الله هل بعد هذا الخير شر كما كان قبله شر قال يا حذيفة أقرأ كتاب الله واعمل بما فيه فأعرض عنى فأعدت عليه ثلاث مرات وعلمت إنه إن كان خيرا أتبعته وإن كان شرا اجتنبته فقلت هل بعد هذا الخير من شر قال نعم فتنة عمياء عماء صماء ودعاة ضلالة على أبواب جهنم من أجابهم قذفوه فيها
Urdu translation
حضرت حذیفہ بن یمان (رض) کی مرویات
حضرت حذیفہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک دن میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا اس خیر کے بعد شر ہوگا ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا حذیفہ ! کتاب اللہ کو سیکھو اور اس کے احکام کی پیروی کرو (تین مرتبہ فرمایا میں نے پھر اپنا سوال دہرایا نبی کریم، (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا فتنہ اور شر ہوگا میں نے پوچھا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا اس خیر کے بعد شر ہوگا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین مرتبہ فرمایا حذیفہ (رض) ! کتاب اللہ کو سیکھو اور اس کے احکام کی پر وی کرو میں نے پوچھا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا اس خیر کے بعد شر ہوگا ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا دھوئیں پر صلح قائم ہوگی اور گندگی پر اتفاق ہوگا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دھوئیں پر صلح قائم ہونے سے کیا مراد ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لوگ اس صلح پر دل سے راضی نہیں ہوں گے۔ پھر میرے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے درمیان وہی سوال جواب ہوئے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایک ایسا فتنہ آئے گا جو اندھا بہرا کر دے گا اس پر جہنم کے دروازوں کی طرف بلانے والے لوگ مقرر ہوں گے جو شخص ان کی دعوت کو قبول کرلے گا وہ اسے جہنم میں گرا دیں گے۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
حديث حسن وهذا إسناد ضعيف من أجل علي بن زيد
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.