- Risāla number (standard)
- 2222
- Qurṭuba number
- 2222
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 1, p. 247
Companion section: مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا على بن عاصم أنا أبو المعلى العطار ثنا الحسن العرني قال : ذكر عند بن عباس يقطع الصلاة الكلب والحمار والمرأة قال بئسما عدلتم بامرأة مسلمة كلبا وحمارا لقد رأيتني أقبلت على حمار ورسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي بالناس حتى إذا كنت قريبا منه مستقبله نزلت عنه وخليت عنه ودخلت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في صلاته فما أعاد رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاته ولا نهاني عما صنعت ولقد كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي بالناس فجاءت وليدة تخلل الصفوف حتى عاذت برسول الله صلى الله عليه وسلم فما أعاد رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاته ولا نهاها عما صنعت ولقد كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي في مسجد فخرج جدي من بعض حجرات النبي صلى الله عليه وسلم فذهب يجتاز بين يديه فمنعه رسول الله صلى الله عليه وسلم قال بن عباس أفلا تقولون الجدي يقطع الصلاة
Urdu translation
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حسن عرفی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس (رض) کے سامنے ایک مرتبہ یہ تذکرہ چھڑ گیا کہ کتا، گدھا اور عورت نمازی کے آگے سے گذر جائیں تو نماز ٹوٹ جاتی ہے، انھوں نے فرمایا کہ تم نے ایک مسلمان عورت کو کتے اور گدھے کے برابر قرار دے کر اچھا نہیں کیا، مجھے وہ وقت یاد ہے کہ میں خود ایک گدھے پر سوار ہو کر آیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، جب میں سامنے کے رخ سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریب ہوگیا تو میں اس سے اتر پڑا اور اسے چھوڑ کر خود نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز میں شریک ہوگیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی نماز کو لوٹایا اور نہ ہی مجھے میرے فعل سے منع فرمایا۔ اسی طرح ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، ایک بچی آکر صفوں میں گھس گئی اور جا کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے چمٹ گئی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی نماز کو لوٹایا اور نہ ہی اس بچی کو منع فرمایا : نیز ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک بکری کا بچہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کسی حجرے سے نکلا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آگے سے گذرنے لگا، تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے روک دیا، اب تم یہ کیوں نہیں کہتے کہ بکری کا بچہ نمازی کے آگے سے گذرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
حسن وهذا إسناد ضعيف لضعف علي بن عاصم
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.