- Risāla number (standard)
- 193
- Qurṭuba number
- 193
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 1, p. 28
Companion section: مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد أنبأنا إسرائيل بن يونس عن عبد الأعلى الثعلبي عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال : كنت مع عمر رضي الله عنه فأتاه رجل فقال إني رأيت الهلال هلال شوال فقال عمر رضي الله عنه يا أيها الناس أفطروا ثم قام إلى عس فيه ماء فتوضأ ومسح على خفيه فقال الرجل والله يا أمير المؤمنين ما أتيتك إلا لأسألك عن هذا أفرأيت غيرك فعله فقال نعم خيرا مني وخير الأمة رأيت أبا القاسم صلى الله عليه وسلم فعل مثل الذي فعلت وعليه جبة شامية ضيقة الكمين فأدخل يده من تحت الجبة ثم صلى عمر المغرب
Urdu translation
حضرت عمر فاروق عنہ کی مرویات
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضرت فاروق اعطم (رض) کے ساتھ تھا، ایک آدمی آیا اور کہنے لگا کہ میں نے شوال کا چاند دیکھ لیا ہے، حضرت عمر فاروق (رض) نے فرمایا لوگو ! روزہ افطار کرلو، پھر خود کھڑے ہو کر ایک برتن سے جس میں پانی تھا وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا، وہ آدمی کہنے لگا بخدا ! امیرالمومنین ! میں آپ کے پاس یہی پوچھنے کے لیے آیا تھا کہ آپ نے کسی اور کو بھی موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے ؟ فرمایا ہاں ! اس ذات کو جو مجھ سے بہتر تھی، میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے، اس وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شامی جبہ پہن رکھا تھا جس کی آستینیں تنگ تھیں اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ جبے کے نیچے سے داخل کئے تھے، یہ کہہ کر حضرت عمر فاروق (رض) مغرب کی نماز پڑھانے کے لیے چلے گئے۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده ضعيف
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.