- Risāla number (standard)
- 19080
- Qurṭuba number
- 19103
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 4, p. 350
Companion section: حديث عبد الرحمن بن أزهر رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عثمان بن عمر ثنا أسامة بن زيد عن الزهري انه سمع عبد الرحمن بن أزهر يقول : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم غزاة الفتح وأنا غلام شاب يتخلل الناس يسأل عن منزل خالد بن الوليد فأتى بشارب فأمر به فضربوه بما في أيديهم فمنهم من ضربه بنعله ومنهم من ضربه بعصا ومنهم من ضربه بسوط وحثا عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم التراب
Urdu translation
حضرت عبدالرحمن بن ازہر (رض) کی حدیثیں
حضرت عبدالرحمن بن ازہر (رض) سے مروی ہے کہ میں نے غزوہ حنین کے دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کے درمیان سے راستہ بنا کر گذرتے جارہے ہیں اور حضرت خالد بن ولید (رض) کے ٹھکانے کا پتہ پوچھتے جارہے ہیں تھوڑی دیر میں ایک آدمی کو نشے کی حالت میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لوگ لے آئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ساتھ آنے والوں کو حکم دیا کہ ان کے ہاتھ میں جو کچھ ہے وہ اسی سے اس شخص کو ماریں۔ چنانچہ کسی نے اسے لاٹھی سے مارا اور کسی نے کوڑے سے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پر مٹی پھینکی۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
حديث حسن
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.