- Risāla number (standard)
- 19021
- Qurṭuba number
- 19043
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 4, p. 343
Companion section: حديث أوس بن حذيفة رضي الله تعالى عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرحمن بن مهدي ثنا عبد الله بن عبد الرحمن الطائفي عن عثمان بن عبد الله بن أوس الثقفي عن جده أوس بن حذيفة قال : كنت في الوفد الذين آتوا رسول الله صلى الله عليه وسلم أسلموا من ثقيف من بنى مالك أنزلنا في قبة له فكان يختلف إلينا بين بيوته وبين المسجد فإذا صلى العشاء الآخرة انصرف إلينا فلا يبرح يحدثنا ويشتكى قريشا ويشتكى أهل مكة ثم يقول لا سواء كنا بمكة مستذلين أو مستضعفين فلما خرجنا إلى المدينة كانت سجال الحرب علينا ولنا فمكث عنا ليلة لم يأتنا حتى طال ذلك علينا بعد العشاء قال قلنا ما أمكثك عنا يا رسول الله قال طرأ عنى حزب من القرآن فأردت ان لا أخرج حتى أقضيه فسألنا أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم حين أصبحنا قال قلنا كيف تحزبون القرآن قالوا نحزبه ست سور وخمس سور وسبع سور وتسع سور وإحدى عشرة سورة وثلاث عشرة سورة وحزب المفصل من ق حتى تختم
Urdu translation
حضرت اوس بن حذیفہ (رض) کی حدیث
حضرت اوس بن حذیفہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہم ثقیف کے وفد کے ساتھ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم بنی مالک کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ایک قبہ میں ٹھہرایا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر شب عشاء کے بعد ہمارے پاس آتے اور ہم سے گفتگو فرماتے رہتے اور زیادہ تر ہمیں قریش کے اپنے ساتھ رویہ کے متعلق سناتے اور فرماتے ہم اور وہ برابر نہ تھے کیونکہ ہم کمزور اور ظاہر طور پر دباؤ میں تھے جب ہم مدینہ آئے تو جنگ کا ڈول ہمارے اور ان کے درمیان رہا کبھی ہم ان سے ڈول نکالتے ( اور فتح حاصل کرلیتے ۔ اور کبھی وہ ہم سے ڈول نکالتے ( اور فتح پاتے) ایک رات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سابقہ معمول سے ذرا تاخیر سے تشریف لائے تو میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آج تاخیر سے تشریف لائے فرمایا میرا تلاوت قرآن کا معمول کچھ رہ گیا تھا میں نے پورا ہونے سے قبل نکلنا پسند نہ کیا حضرت اوس (رض) کہتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام (رض) سے پوچھا کہ تم قرآن (کی تلاوت کے لئے) کیسے حصے کرتے ہو ؟ انھوں نے بتایا کہ تین (سورتیں فاتحہ کے بعدبقرہ، آل عمران اور نساء) اور پانچ (سورتیں مائدہ سے براءۃ کے آخرتک) اور سات (سورتیں یونس سے نحل تک) اور نو (سورتیں بنی اسرائیل سے فرقان تک) اور گیارہ (سورتیں شعراء سے یٰسین تک) اور تیرہ (سورتیں والصافات سے حجرات تک) اور آخری حزب مفصل کا یعنی سورت ق سے آخرتک۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده ضعيف
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.