- Risāla number (standard)
- 18091
- Qurṭuba number
- 18116
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 4, p. 239
Companion section: حديث صفوان بن عسال المرادي(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن آدم ثنا سفيان عن عاصم عن زر بن حبيش قال أتيت صفوان بن عسال المرادي فسألته عن المسح على الخفين فقال : كنا نكون مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فيأمرنا ان لا ننزع خفافنا ثلاثة أيام الا من جنابة ولكن من غائط وبول ونوم وجاء أعرابي جهوري الصوت فقال يا محمد الرجل يحب القوم ولما يلحق بهم فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم المرء مع من أحب
Urdu translation
حضرت صفوان بن عسال مرادی (رض) کی حدیثیں
زر بن حبیش (رح) کہتے ہیں کہ میں حضرت صفوان (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے موزوں پر مسح کرنے کا حکم پوچھا انھوں نے فرمایا کہ ہم لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر میں تھے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں حکم دیتے تھے کہ تین دن تک اپنے موزے نہ اتاریں الاّ یہ کہ کسی کو جنابت لاحق ہوجائے لیکن پیشاب پائخانے اور نیند کی حالت میں اس کے اتارنے کا حکم نہیں تھا۔ اور ایک بلند آواز والا دیہاتی آیا اور کہنے لگا اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر ایک آدمی کسی قوم سے محبت کرتا ہو لیکن ان میں شامل نہ ہو تو کیا حکم ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا انسان (قیامت کے دن) اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
حديث صحيح لغيره وهذا إسناد حسن
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.