- Risāla number (standard)
- 13747
- Qurṭuba number
- 13773
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 3, p. 261
Companion section: مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حسين ثنا جرير يعني بن حازم عن محمد بن سيرين عن أنس بن مالك قال : فزع الناس فركب رسول الله صلى الله عليه وسلم فرسا لأبي طلحة بطيئا ثم خرج يركض وحده فركب الناس يركضون خلفه فقال لم تراعوا أنه لبحر قال فوالله ما سبق بعد ذلك اليوم
Urdu translation
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ رات کے وقت اہل مدینہ دشمن کے خوف سے گھبرا اٹھے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ابوطلحہ (رض) کے ایک سست رفتار گھوڑے پر سوار ہوئے اور اکیلے ہی اسے ایڑ لگا کر نکل پڑے، لوگ بھی سوار ہو کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے چل پڑے، دیکھا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس چلے آرہے ہیں اور لوگوں سے کہتے جا رہے ہیں کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، مت گھبراؤ اور گھوڑے کے متعلق فرمایا کہ ہم نے اسے سمندر جیسا رواں پایا، واللہ اس کے بعد اس سے کوئی گھوڑا آگے نہ بڑھ سکا۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.