- Risāla number (standard)
- 13742
- Qurṭuba number
- 13768
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 3, p. 260
Companion section: مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حسين في تفسير شيبان عن قتادة ثنا أنس بن مالك : أن نبي الله صلى الله عليه وسلم كان في بعض أسفاره ورديفه معاذ بن جبل ليس بينهما غير آخرة الرحل إذ قال نبي الله صلى الله عليه وسلم يا معاذ بن جبل قال لبيك يا رسول الله وسعديك ثم سار ساعة ثم قال يا معاذ بن جبل قال لبيك يا رسول الله وسعديك قال هل تدري ما حق الله عز وجل على العباد قال الله ورسوله أعلم قال فإن حق الله على العباد أن يعبدوه ولا يشركوا به شيئا قال فهل تدري ما حق العباد على الله إذا هم فعلوا ذلك قال الله ورسوله أعلم قال فإن حقهم على الله عز وجل أن لا يعذبهم
Urdu translation
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی سفر میں تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے سواری پر حضرت معاذ (رض) بیٹھے تھے اور ان دونوں کے درمیان کجاوے کے پچھلے حصے کے علاوہ کوئی اور چیز حائل نہ تھی، اسی دوران نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو مرتبہ کچھ وقفے سے حضرت معاذ (رض) کو ان کا نام لے کر پکارا اور انھوں نے دونوں مرتبہ کہا " لبیک یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وسعدیک " نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ بندوں پر اللہ کا حق یہ ہے کہ وہ صرف اسی کی عبادت کریں اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ ٹھہرائیں، کیا تم یہ جانتے ہو کہ بندے جب یہ کام کرلیں تو اللہ پر بندوں کا کیا حق ہے ؟ انھوں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ پر بندوں کا حق یہ ہے کہ انھیں عذاب نہ دے۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.