- Risāla number (standard)
- 13626
- Qurṭuba number
- 13651
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 3, p. 251
Companion section: مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عفان ثنا حماد بن سلمة ثنا علي بن زيد عن أنس بن مالك : أن ملك الروم أهدى إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم مستقة من سندس فكأني أنظر إلى يديها تذبذبان من طولهما فجعل القوم يلتمسونها ويقولون أنزلت عليك يا رسول الله هذه من السماء قال وما يعجبكم منها والذي نفسي بيده لمنديل من مناديل سعد بن معاذ في الجنة خير من هذه ثم بعث بها إلى جعفر قال فلبسها جعفر ثم جاء فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم إني لم أبعث بها إليك لتلبسها قال فما أصنع بها قال أبعث بها إلى أخيك النجاشي
Urdu translation
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ روم کے بادشاہ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک ریشمی جبہ " جس میں سونے کا کام ہوا تھا " بھجوا دیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے پہن لیا، لمبا ہونے کی وجہ سے وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھوں میں جھول رہا تھا، لوگ کہنے لگے یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا یہ آپ پر آسمان سے اترا ہے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا تمہیں اس پر تعجب ہو رہا ہے ؟ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جنت میں سعد بن معاذ (رض) کے صرف رومال ہی اس سے بہت بہتر ہیں پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ جبہ حضرت جعفر (رض) کے پاس بھجوا دیا، انھوں نے اسے پہن لیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ میں نے تمہیں پہننے کے لیے نہیں دیا، انھوں نے پوچھا کہ پھر میں اس کا کیا کروں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اپنے بھائی نجاشی کے پاس بھیج دو ۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده ضعيف ومتنه منكر
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Hidayah24 does not grade hadith.