- Risāla number (standard)
- 11996
- Qurṭuba number
- 12015
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 3, p. 102
Companion section: مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن فضيل عن المختار بن فلفل قال سمعت أنس بن مالك يقول : أغفى النبي صلى الله عليه وسلم إغفاءة فرفع رأسه متبسما أما قال لهم واما قالوا له لم ضحكت فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم انه أنزلت علي آنفا سورة فقرأ رسول الله صلى الله عليه وسلم بسم الله الرحمن الرحيم انا أعطيناك الكوثر حتى ختمها قال هل تدرون ما الكوثر قالوا الله ورسوله أعلم قال هو نهر أعطانيه ربي عز وجل في الجنة عليه خير كثير يرد عليه أمتي يوم القيامة آنيته عدد الكواكب يختلج العبد منهم فأقول يا رب انه من أمتي فيقال لي انك لا تدري ما أحدثوا بعدك
Urdu translation
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر بیٹھے بیٹھے اونگھ کی کیفیت طاری ہوئی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسکراتے ہوئے سر اٹھایا، لوگوں نے مسکرانے کی وجہ پوچھی تو فرمایا کہ مجھ پر ابھی ابھی ایک سورت نازل ہوئی ہے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے " بسم اللہ " پڑھ کر پوری سورت کوثر پڑھ کر سنائی اور فرمایا کہ تم جانتے ہو کہ کوثر کیا چیز ہے ؟ صحابہ (رض) نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول ہی زیادہ جانتے ہیں، فرمایا یہ جنت کی ایک نہر ہے جس کا مجھ سے میرے رب نے وعدہ کر رکھا ہے، اس پر خیر کثیر ہوگی اور قیامت کے دن میرے امتی وہاں آئیں گے اور اس نہر کے برتن ستاروں کی تعداد کے برابر ہوں گے ان میں سے ایک بندے کو کھینچ کر نکالا جائے گا تو میں کہوں گا کہ پروردگار ! یہ تو میرا امتی ہے، مجھ سے کہا جائے گا کہ آپ نہیں جانتے کہ انھوں نے آپ کے پیچھے کیا کیا بدعات ایجاد کرلی تھیں۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده صحيح على شرط مسلم
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.