- Risāla number (standard)
- 11645
- Qurṭuba number
- 11663
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 3, p. 67
Companion section: مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد أنا هشام عن محمد عن أخيه معبد بن سيرين قال قلت لأبي سعيد الخدري هل سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم في العزل شيئا فقال نعم : سألنا رسول الله صلى الله عليه وسلم عن العزل فقال وما هو قلنا الرجل تكون له المرأة المرضع فيصيب منها ويكره ان تحمل فيعزل عنها وتكون له الجارية ليس له مال غيرها فيصيب منها ويكره ان تحمل فيعزل عنها فقال لا عليكم ان لا تفعلوا فإنما هو القدر
Urdu translation
حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات
معبد بن سیرین کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے حضرت ابوسعید خدری (رض) سے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عزل کے متعلق کچھ سنا ہے ؟ انھوں نے فرمایا ہاں ! ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عزل کے متعلق سوال پوچھا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ کیا ہوتا ہے ؟ ہم نے بتایا کہ ایک آدمی کی بیوی بچے کو دودھ پلا رہی ہوتی ہے، اسی زمانے میں وہ اس کے قریب جاتا ہے لیکن وہ اس کے دوبارہ امید سے ہونے کو اچھا نہیں سمجھتا لہٰذا آبِ حیات کو باہر ہی خارج کردیتا ہے، اسی طرح ایک آدمی کی ایک باندی ہو اور اس کے علاوہ اس کے پاس کوئی مال نہ ہو، وہ اس کے قریب جاتا ہے لیکن اس کے امید سے ہونے کو اچھا نہیں سمجھتا، لہٰذا وہ عزل کرتا ہے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تم اس طرح نہ کرو تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ اولاد کا ہونا تقدیر کے ساتھ وابستہ ہے۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.