- Risāla number (standard)
- 10786
- Qurṭuba number
- 10796
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 2, p. 524
Companion section: مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الملك بن عمرو ثنا هشام بن سعد عن سعيد بن أبي هلال عن بن أبي ذباب عن أبي هريرة أن رجلا من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم : مر بشعب فيه عيينة ماء عذب فأعجبه طيبه فقال لو أقمت في هذا الشعب فاعتزلت الناس ولا أفعل حتى أستأمر رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكر ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم فقال لا تفعل فان مقام أحدكم في سبيل الله خير من صلاة ستين عاما خاليا ألا تحبون أن يغفر الله لكم ويدخلكم الجنة اغزوا في سبيل الله من قاتل في سبيل الله فواق ناقة وجبت له الجنة
Urdu translation
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایک صحابی کا کسی ایسی جگہ سے گذر ہوا جہاں پر میٹھے پانی کا چشمہ تھا اور انھیں وہاں کی آب وہوا بھی اچھی لگی انھوں نے سوچا کہ میں یہیں رہائش اختیار کر کے خلوت گزیں ہوجاتا ہوں پھر انھوں نے سوچا کہ نہیں پہلے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھوں گا چنانچہ انھوں نے آکر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم میں سے کسی کا جہاد فی سبیل اللہ میں شریک ہونا اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتے ہوئے ساٹھ سال تک مسلسل عبادت کرنے سے کہیں زیادہ بہتر ہے کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تمہیں بخش دے اور تم جنت میں داخل ہوجاؤ ؟ اللہ کی راہ میں جہاد کرو جو شخص اونٹنی کے تھن میں دودھ اترنے کی مقدار کے برابر بھی اللہ کے راستہ میں جہاد کرتا ہے اس کے لیے جنت واجب ہوتی ہے۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده حسن
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.