- Risāla number (standard)
- 10699
- Qurṭuba number
- 10710
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 2, p. 517
Companion section: مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا روح ثنا مالك عن سمي عن أبي صالح عن أبي هريرة ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : بينما رجل يمشي بطريق اشتد عليه العطش فوجد بئرا فنزل فيها فشرب ثم خرج فإذا كلب يلهث يأكل الثرى من العطش فقال الرجل لقد بلغ هذا الكلب من العطش مثل الذي بلغني فنزل البئر فملأ خفه ثم أمسكه بفيه حتى رقى فسقى الكلب فشكر الله عز وجل له فغفر له فقيل يا رسول الله ان لنا في البهائم لأجرا فقال في كل ذات كبد رطبة أجر
Urdu translation
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایک آدمی راستے میں چلا جا رہا تھا کہ اسے پیاس نے شدت سے ستایا اسے قریب ہی ایک کنواں مل گیا اس نے کنوئیں میں اتر کر اپنی پیاس بجھائی اور باہر نکل آیا اچانک اس کی نظر ایک کتے پر پڑی جو پیاس کے مارے کیچڑ چاٹ رہا تھا اس نے اپنے دل میں سوچا کہ اس کتے کو بھی اسی طرح پیاس لگ رہی ہوگی جیسے مجھے لگ رہی تھی چنانچہ وہ دوبارہ کنوئیں میں اترا اپنے موزے کو پانی سے بھرا اور اسے منہ سے پکڑ لیا اور باہر نکل کر کتے کو وہ پانی پلا دیا اللہ نے اس کے اس عمل کی قدر دانی فرمائی اور اسے بخش دیا صحابہ (رض) نے یہ سن کر پوچھا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا جانوروں میں بھی ہمارے لیے اجر رکھا گیا ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہر تر جگر رکھنے والی چیز میں اجر رکھا گیا ہے۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Hidayah24 does not grade hadith.