- Collection
- Muṣannaf Ibn Abī Shayba (مصنف ابن أبي شيبة)
- Hadith number
- 36206
Printed editions number this book differently, so this number may not match your printed copy.
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: عُرِضْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ فَاسْتَصْغَرَنِي , وَعُرِضْتُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ فَأَجَازَنِي ", قَالَ: نَافِعٌ: فَحَدَّثْتُ بِهِ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ , قَالَ: فَقَالَ: هَذَا حَدٌّ بَيْنَ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ , قَالَ: فَكَتَبَ إِلَى عُمَّالِهِ أَنْ يَفْرِضُوا لِابْنِ خَمْسَ عَشْرَةَ فِي الْمُقَاتِلَةِ وَلِابْنِ أَرْبَعَ عَشْرَةَ فِي الذُّرِّيَّةِ وَذُكِرَ أَنَّ أَبَا حَنِيفَةَ قَالَ: لَيْسَ عَلَى الْجَارِيَةِ شَيْءٌ حَتَّى تَبْلُغَ ثَمَانِ عَشْرَةَ أَوْ سَبْعَ عَشْرَةَ
Urdu translation
بلوغت کی عمر کا بیان
(٣٧٣٥٩) حضرت ابن عمر بیان فرماتے ہیں کہ مجھے احد کے دن نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ میں اس وقت چودہ سال کا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے چھوٹا سمجھا اور مجھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں خندق کے دن پیش کیا گیا۔ میری عمر اس وقت پندرہ سال تھی۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اجازت دے دی۔ حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث عمر بن عبد العزیز کو بیان کی۔ راوی کہتے ہیں : انھوں نے فرمایا : یہی چھوٹے بڑے میں حد ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ انھوں نے اپنے گورنروں کو لکھا کہ پندرہ سال والے کو مقاتلین میں شمار کرو اور چودہ سال والے کو بچوں میں شمار کرو۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ لڑکی پر اٹھارہ سال یا سترہ سال تک پہنچنے تک کچھ بھی (لازم) نہیں ہے۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
No grade is recorded for this hadith. Rahnuma24 does not grade hadith.