Muṣannaf Ibn Abī Shayba 34451

Muṣannaf Ibn Abī Shayba — compiled by Imam Abū Bakr ibn Abī Shayba (d. 235 AH)

Collection
Muṣannaf Ibn Abī Shayba (مصنف ابن أبي شيبة)
Hadith number
34451

Printed editions number this book differently, so this number may not match your printed copy.

حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ، مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ نُعَيْمَ بْنَ أَبِي هِنْدٍ فَأَخْرَجَ إِلَيَّ صَحِيفَةً، فَإِذَا فِيهَا: مِنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: سَلَامٌ عَلَيْكَ أَمَّا بَعْدُ , فَإِنَّا عَهِدْنَاكَ وَأَمْرُ نَفْسِكَ لَكَ مُهِمٌّ وَأَصْبَحْتُ قَدْ وُلِّيتُ أَمْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَحْمَرِهَا وَأَسْوَدِهَا , يَجْلِسُ بَيْنَ يَدَيْكَ الشَّرِيفُ وَالْوَضِيعُ وَالْعَدُوُّ وَالصَّدِيقُ , وَلِكُلٍّ حِصَّتُهُ مِنَ الْعَدْلِ فَانْظُرْ كَيْفَ أَنْتَ عِنْدَ ذَلِكَ يَا عُمَرُ , فَإِنَّا نُحَذِّرُكَ يَوْمًا تَعْنُو فِيهِ الْوُجُوهُ , وَتَحِفُّ فِيهِ الْقُلُوبُ , وَتُقْطَعُ فِيهِ الْحُجَجُ يَمْلِكُ قَهْرَهُمْ بِجَبَرُوتِهِ وَالْخَلْقُ دَاخِرُونَ لَهُ , يَرْجُونَ رَحْمَتَهُ وَيَخَافُونَ عِقَابَهُ , وَإِنَّا كُنَّا نُحَدِّثُ أَنَّ أَمْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ سَيَرْجِعُ إِلَى آخِرِ زَمَانِهَا: أَنْ يَكُونَ إِخْوَانُ الْعَلَانِيَةِ أَعْدَاءَ السَّرِيرَةِ , وَأَنْ نَعُوذَ بِاللَّهِ أَنْ يَنْزِلَ كِتَابُنَا إِلَيْكَ سِوَى الْمَنْزِلِ الَّذِي نَزَلَ مِنْ قُلُوبِنَا , فَإِنَّا كَتَبْنَا بِهِ نَصِيحَةً لَكَ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ , فَكَتَبَ إِلَيْهِمَا: مِنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: سَلَامٌ عَلَيْكُمَا أَمَّا بَعْدُ "فَإِنَّكُمَا كَتَبْتُمَا إِلَيَّ تَذْكُرَانِ أَنَّكُمَا عَهِدْتُمَانِي وَأَمْرُ نَفْسِي لِي مُهِمٌّ وَأَنِّي قَدْ أَصْبَحْتُ قَدْ وُلِّيتُ أَمْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَحْمَرِهَا وَأَسْوَدِهَا , يَجْلِسُ بَيْنَ يَدِي الشَّرِيفُ وَالْوَضِيعُ وَالْعَدُوُّ وَالصَّدِيقُ , وَلِكُلٍّ حِصَّةٌ مِنْ ذَلِكَ , وَكَتَبْتُمَا فَانْظُرْ كَيْفَ أَنْتَ عِنْدَ ذَلِكَ يَا عُمَرُ , وَأَنَّهُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ عِنْدَ ذَلِكَ لِعُمَرَ إِلَّا بِاللَّهِ , وَكَتَبْتُمَا تُحَذِّرَانِي مَا حُذِّرَتْ بِهِ الْأُمَمُ قَبْلَنَا , وَقَدِيمًا كَانَ اخْتِلَافُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ بِآجَالِ النَّاسِ يُقَرِّبَانِ كُلَّ بَعِيدٍ وَيُبْلِيَانِ كُلَّ جَدِيدٍ وَيَأْتِيَانِ بِكُلِّ مَوْعُودٍ حَتَّى يَصِيرَ النَّاسُ إِلَى مَنَازِلِهِمْ مِنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ , كَتَبْتُمَا تَذْكُرَانِ أَنَّكُمَا كُنْتُمَا تُحَدِّثَانِ أَنَّ أَمْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ سَيَرْجِعُ فِي آخِرِ زَمَانِهَا: أَنْ يَكُونَ إِخْوَانُ الْعَلَانِيَةِ أَعْدَاءَ السَّرِيرَةِ , وَلَسْتُمْ بِأُولَئِكَ , لَيْسَ هَذَا بِزَمَانِ ذَلِكَ , وَأَنَّ ذَلِكَ زَمَانٌ تَظْهَرُ فِيهِ الرَّغْبَةُ وَالرَّهْبَةُ , تَكُونُ رَغْبَةُ بَعْضِ النَّاسِ إِلَى بَعْضٍ لِصَلَاحِ دُنْيَاهُمْ , وَرَهْبَةُ بَعْضِ النَّاسِ مِنْ بَعْضٍ , كَتَبْتُمَا بِهِ نَصِيحَةً تَعِظَانِي بِاللَّهِ أَنْ أُنْزِلَ كِتَابَكُمَا سِوَى الْمَنْزِلِ الَّذِي نَزَلَ مِنْ قُلُوبِكُمَا , وَأَنَّكُمَا كَتَبْتُمَا بِهِ وَقَدْ صَدَقْتُمَا فَلَا تَدَعَا الْكِتَابَ إِلَيَّ فَإِنَّهُ لَا غِنَى بِي عَنْكُمَا وَالسَّلَامُ عَلَيْكُمَا

Urdu translation

حضرت عمر بن خطاب (رض) کا کلام

(٣٥٥٩٢) حضرت محمد بن سوقہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت نعیم بن ابی ہند کے پاس آیا تو انھوں نے مجھے ایک صحیفہ نکال کر دکھایا۔ اس میں یہ لکھا ہوا تھا۔ ابوعبیدہ بن جراح (رض) اور معاذ بن جبل (رض) کی طرف سے حضرت عمر بن خطاب (رض) کی طرف یہ خط ہے۔ آپ پر سلامتی ہو۔ اما بعد ! ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں۔ تمہارے لیے تمہاری ذات کا معاملہ بہت اہم ہے۔ آپ اس وقت ایسی حالت میں ہیں کہ آپ کو اس امت کے سرخ اور سفید پر اختیار حاصل ہوا ہے۔ آپ کے سامنے شریف اور گھٹیا آدمی بیٹھتا ہے اور دوست، دشمن بیٹھتا ہے۔ اور ہر ایک کو انصاف میں اس کا حصہ ملتا ہے۔ اے عمر (رض) ! پس آپ دیکھیں کہ اس وقت آپ کیسے ہو ؟ کیونکہ ہم آپ کو اس دن سے ڈراتے ہیں جس دن چہرے جھکے ہوں گے اور دل خشک ہوچکے ہوں گے اور اس دن دلیلیں کاٹ دی جائیں گی۔ ایک بادشاہ ہوگا جو لوگوں پر اپنی جبروت کی وجہ سے غالب ہوگا۔ اور مخلوق اس کے لیے ذلیل ہوگی۔ اپنے رب کی رحمت کی امید کرتے ہوں گے اور اس کے عذاب سے خوف کرتے ہوں گے۔ اور ہمیں یہ بات بیان کی جاتی تھی کہ اس امت کے آخر کا معاملہ اس طرح سے لوٹے گا کہ وہ علانیہ طور پر بھائی اور خلوت کے دشمن ہوں گے۔ اور ہم اس بات سے اللہ کی پناہ پکڑتے ہیں کہ ہمارا یہ آپ کو خط، اس جگہ کے علاوہ اترے جس جگہ ہمارے دلوں سے اترا ہے۔ کیونکہ ہم نے آپ کو صرف خیر خواہی کے لیے لکھا ہے۔ والسلام علیک پھر حضرت عمر (رض) نے ان دونوں کو تحریر فرمایا : عمر بن خطاب کی طرف سے حضرت ابوعبیدہ بن جراح (رض) اور حضرت معاذ بن جبل (رض) کے نام۔ آپ دونوں کو سلام ہو۔ اما بعد ! تم نے میری طرف خط لکھا ہے اور مجھے یہ بات یاد دلائی ہے کہ تم مجھے نصیحت کررہے ہو اور میرے لیے میری ذات کا معاملہ بہت اہم ہے اور یہ کہ میں ایسی حالت میں ہوں کہ مجھے اس امت کے سرخ و سیاہ پر اختیار حاصل ہے۔ میرے سامنے شریف اور ذلیل آدمی بیٹھتا ہے اور دوست، دشمن بیٹھتا ہے۔ اور ہر ایک کے لیے اس میں سے حصہ ہے۔ اور تم نے مجھے یہ بات بھی لکھی ہے کہ اے عمر ! تم خیال رکھو کہ اس وقت تم کیسے رہتے ہو ؟ ایسے وقت میں عمر کے پاس اللہ کی طاقت اور قوت کے علاوہ کسی شے کا سہارا نہیں ہے۔ اور تم نے میری طرف خط لکھ کر مجھے اس بات سے ڈرایا جس سے ہم سے پہلی امتوں کو ڈرایا گیا۔ اور زمانہ قدیم سے یہ دستور ہے کہ گردش لیل ونہار ہر دور کو قریب کردیتی ہے اور ہر جدید کو بوسیدہ کردیتی ہے۔ اور ہر موعود کو حاضر کردیتی ہے۔ یہاں تک کہ لوگ جنت یا جہنم میں اپنی منازل کو لوٹ جاتے ہیں اور تم نے یہ بات لکھ کر بھی مجھے یاد دہانی کروائی کہ تمہیں یہ بات بیان کی جاتی تھی کہ اس امت کا معاملہ آخر زمانہ میں اس طرف لوٹے گا کہ یہ ظاہری طور پر بھائی ہوں گے اور خلوت کے دشمن ہوں گے لیکن تم لوگ ایسے نہیں ہو اور یہ زمانہ بھی وہ نہیں ہے۔ یہ وہ زمانہ ہوگا جس میں خوف اور شوق ظاہر ہوگا۔ بعض لوگوں کا شوق بعض لوگوں کی طرف اپنی دنیا کی بہتری کے لیے ہوگا اور بعض لوگوں سے بعض کا خوف ہوگا۔ تم نے مجھے یہ خط لکھ کر خدا کے نام پر وصیت کی کہ یہ خط اسی جگہ اترے جس جگہ تمہارے دلوں سے اترا ہے۔ تم لوگوں نے یہ خط لکھا ہے اور تم نے سچ لکھا ہے۔ پس تم مجھے خط لکھنا نہ چھوڑنا کیونکہ میرے لیے تمہارے خط کے بغیر چارہ کار نہیں ہے۔ والسلام علیکما

Matched to this hadith automatically by its Arabic text (98% of the words agree). The edition this translation was made from words it slightly differently — the translation follows that Arabic.

Show the Arabic this translation was made from

(۳۵۵۹۲) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَۃَ ، قَالَ : أَتَیْتُ نُعَیْمَ بْنَ أَبِی ہِنْدٍ فَأَخْرَجَ إلَیَّ صَحِیفَۃً فَإِذَا فِیہَا مِنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ الْجَرَّاحِ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ : سَلاَمٌ عَلَیْک أَمَّا بَعْدُ ، فَإِنَّا عَہِدْنَاک وَأَمْرُ نَفْسِکَ لَک مُہِمٌّ ، وَأَصْبَحْت وقَدْ وُلِّیت أَمْرَ ہَذِہِ الأُمَّۃِ أَحْمَرِہَا وَأَسْوَدِہَا ، یَجْلِسُ بَیْنَ یَدَیْک الشَّرِیفُ وَالْوَضِیعُ وَالْعَدُوُّ وَالصَّدِیقُ ، وَلِکُلٍّ حِصَّتُہُ مِنَ الْعَدْلِ فَانْظُرْ کَیْفَ أَنْتَ عِنْدَ ذَلِکَ یَا عُمَرُ ، فَإِنَّا نُحَذِّرُک یَوْمًا تَعَنْو فِیہِ الْوُجُوہُ ، وَتَجِفُّ فِیہِ الْقُلُوبُ ، وَتُقْطَعُ فِیہِ الْحُجَجُ مَلکٌ قَہْرَہُمْ بِجَبَرُوتِہِ وَالْخَلْقُ دَاخِرُونَ لَہُ ، یَرْجُونَ رَحْمَتَہُ وَیَخَافُونَ عِقَابَہُ ، وَإِنَّا کُنَّا نُحَدِّثُ أَنَّ أَمْرَ ہَذِہِ الأُمَّۃِ سَیَرْجِعُ فِی آخِرِ زَمَانِہَا : أَنْ یَکُونَ إخْوَانُ الْعَلاَنِیَۃِ أَعْدَائَ السَّرِیرَۃِ ، وَإِنَّا نَعُوذَ بِاللہِ أَنْ یَنْزِلَ کِتَابُنَا إلَیْک سِوَی الْمَنْزِلِ الَّذِی نَزَلَ مِنْ قُلُوبِنَا ، فَإِنَّا کَتَبْنَا بِہِ نَصِیحَۃً لَک وَالسَّلاَمُ عَلَیْک ، فَکَتَبَ إلَیْہِمَا : مِنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ : إِلَی أَبِی عُبَیْدَۃَ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ سَلاَمٌ عَلَیْکُمَا أَمَّا بَعْدُ ، فَإِنَّکُمَا کَتَبْتُمَا إلَیَّ تَذْکُرَانِ أَنَّکُمَا عَہِدْتُمَانِی وَأَمْرُ نَفْسِی لِی مُہِمٌّ وَأَنِّی قَدْ أَصْبَحْت قَدْ وُلِّیت أَمْرَ ہَذِہِ الأُمَّۃِ أَحْمَرِہَا وَأَسْوَدِہَا ، یَجْلِسُ بَیْنَ یَدِی الشَّرِیفُ وَالْوَضِیعُ وَالْعَدُوُّ وَالصَّدِیقُ ، وَلِکُلٍّ حِصَّۃٌ مِنْ ذَلِکَ ، وَکَتَبْتُمَا فَانْظُرْ کَیْفَ أَنْتَ عِنْدَ ذَلِکَ یَا عُمَرُ ، وَإِنَّہُ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ عِنْدَ ذَلِکَ لِعُمَرَ إِلاَّ بِاللہِ ، وَکَتَبْتُمَا تُحَذِّرَانِی مَا حُذِّرَتْ بِہِ الأُمَمُ قَبْلَنَا ، وَقَدِیمًا کَانَ اخْتِلاَفُ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ بِآجَالِ النَّاسِ یُقَرِّبَانِ کُلَّ بَعِیدٍ وَیُبْلِیَانِ کُلَّ جَدِیدٍ وَیَأْتِیَانِ بِکُلِّ مَوْعُودٍ حَتَّی یَصِیرَ النَّاسُ إِلَی مَنَازِلِہِمْ مِنَ الْجَنَّۃِ وَالنَّارِ ، وکَتَبْتُمَا تَذْکُرَانِ أَنَّکُمَا کُنْتُمَا تُحَدِّثَانِ ، أَنَّ أَمْرَ ہَذِہِ الأُمَّۃِ سَیَرْجِعُ فِی آخِرِ زَمَانِہَا : أَنْ یَکُونَ إخْوَانُ الْعَلاَنِیَۃِ أَعْدَائَ السَّرِیرَۃِ ، وَلَسْتُمْ بِأُولَئِکَ ، لَیْسَ ہَذَا بِزَمَانِ ذَلِکَ ، وَإِنَّ ذَلِکَ زَمَانٌ تَظْہَرُ فِیہِ الرَّغْبَۃُ وَالرَّہْبَۃُ ، تَکُونُ رَغْبَۃُ بَعْضِ النَّاسِ إِلَی بَعْضٍ لِصَلاَحِ دُنْیَاہُمْ ، وَرَہْبَۃُ بَعْضِ النَّاسِ مِنْ بَعْضٍ ، کَتَبْتُمَا بِہِ نَصِیحَۃً تَعِظَانِی بِاللہِ أَنْ أُنْزِلَ کِتَابَکُمَا سِوَی الْمَنْزِلِ الَّذِی نَزَلَ مِنْ قُلُوبِکُمَا ، وَأَنَّکُمَا کَتَبْتُمَا بِہِ وَقَدْ صَدَقْتُمَا فَلاَ تَدَعَا الْکِتَابَ إلَیَّ فَإِنَّہُ لاَ غِنَی لِی عَنْکُمَا وَالسَّلاَمُ عَلَیْکُمَا۔

No grade is recorded for this hadith. Rahnuma24 does not grade hadith.

Isnād — the people who carried this hadith

2 narrators · 2 identified

Identified automatically, not yet reviewed by a scholar

  1. Ibn Abī Shayba (d. 235)(compiler)
  2. حَدَّثَنَا
  3. عَنْ

Names are exactly as printed. Narrators are identified automatically, by matching the printed name against the narrator index; no scholar has reviewed these matches yet. Tapping a name that was not matched searches for the possible men. The grade chips are the narrator index’s; open a name for the rijāl works’ own words. Reliable narrators alone do not make a hadith ṣaḥīḥ (irregularity and hidden defects are weighed too).

Similar wording found in…

0 same wording · 1 partial

Found automatically by comparing the Arabic wording of the text (not the chain). This is not a scholarly takhrīj — check the source before citing. Grades are each source’s own.