- Collection
- Muṣannaf Ibn Abī Shayba (مصنف ابن أبي شيبة)
- Hadith number
- 29385
Printed editions number this book differently, so this number may not match your printed copy.
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمِ، قَالَ: جَاءَتْ أُمُّ هَانِئٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ كَبِرْتُ وَضَعُفْتُ، فَعَلِّمْنِي عَمَلًا أَعْمَلُهُ وَأَنَا جَالِسَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّكَ إِنْ كَبَّرْتَ اللَّهَ مِائَةَ تَكْبِيرَةٍ كَانَتْ خَيْرًا مِنْ مِائَةِ بَدَنَةٍ مُجَلَّلَةٍ مُتَقَبَّلَةٍ، وَإِنَّكَ إِنْ سَبَّحْتَ اللَّهَ مِائَةَ تَسْبِيحَةٍ كَانَتْ خَيْرًا مِنْ مِائَةِ رَقَبَةٍ تُعْتِقِينَهَا، وَإِنَّكَ إِنْ حَمِدْتَ اللَّهَ مِائَةَ تَحْمِيدَةٍ كَانَتْ خَيْرًا مِنْ مِائَةِ فَرَسٍ مُسَرَّجٍ مُلَجَّمٍ تَحْمِلِينَ عَلَيْهِنَّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
Urdu translation
وہ دعا جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ام ھانی کو سکھلائی
(٢٩٩٩٨) حضرت مسلم بن ابی مریم فرماتے ہیں کہ حضرت ام ھانی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور فرمانے لگیں : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں کبر سنی کو پہنچ گئی اور کمزور ہوگئی ہوں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے کوئی ایسا عمل سکھلا دیں جو میں بیٹھے بیٹھے کرتی رہا کروں۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر تو سو مرتبہ اللہ کی کبریائی بیان کرے تو یہ سو جھول پہنائے ہوئے قبول شدہ اونٹوں سے بہتر ہے، اور بیشک تو اگر سو مرتبہ اللہ کی پاکی بیان کرے تو یہ سو غلاموں سے جن کو تو نے آزاد کیا ہو بہتر ہے، اور بیشک اگر تو اللہ کی سو مرتبہ حمد و ثنا کرے تو یہ زین کسے ہوئے اور لگام لگے ہوئے سو گھوڑوں سے بہتر ہے جن پر سامان اللہ کی راہ میں جانے کے لیے باندھا گیا ہو۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text (88% of the words agree). The edition this translation was made from words it slightly differently — the translation follows that Arabic.
Show the Arabic this translation was made from
(۲۹۹۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، عَن مُسْلِمِ بْنِ أَبِی مَرْیَمِ قَالَ : جَائَتْ أُمُّ ہَانِئٍ إِلَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: یَا رَسُولَ اللہِ، قَدْ کَبِرْت وَضَعُفْت فَعَلِّمْنِی عَمَلاً أَعْمَلُہُ، وَأَنَا جَالِسَۃٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّک إِنْ کَبَّرْت اللَّہَ مِئَۃ تَکْبِیرَۃٍ کَانَتْ خَیْرًا مِنْ مِئَۃ بَدَنَۃٍ مُجَلَّلَۃٍ مُتَقَبَّلَۃٍ ، وَإِنَّک إِنْ سَبَّحْت اللَّہَ مِئَۃ تَسْبِیحَۃٍ کَانَتْ خَیْرًا مِنْ مِئَۃ رَقَبَۃٍ تُعْتِقِینَہَا ، وَإِنَّک إِنْ حَمِدْت اللَّہَ مِئَۃ تَحْمِیدَۃٍ کَانَتْ خَیْرًا مِنْ مِئَۃ فَرَسٍ مُسَرَّجٍ مُلَجَّمٍ یحمل عَلَیْہِنَّ فِی سَبِیلِ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ۔ (نسائی ۱۰۶۸۰۔ ابن ماجہ ۳۸۱۰)
No grade is recorded for this hadith. Rahnuma24 does not grade hadith.