- رسالہ نمبر (معیاری)
- 5319
- قرطبہ نمبر
- 5319
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 64
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي عن أيوب عن نافع : ان بن عمر كان يكرى أرضه على عهد أبي بكر وعمر وعثمان وبعض عمل معاوية قال ولو شئت قلت على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى إذا كان في آخر إمارة معاوية بلغه عن رافع بن خديج حديث فذهب وأنا معه فسأله عنه فقال نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن كراء المزارع فترك ان يكريها فكان إذا سئل بعد ذلك يقول زعم بن خديج أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن كراء المزارع
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
نافع (رح) کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) خلفاء ثلاثہ اور حضرت امیر معاویہ (رض) کے ابتدائی دور حکومت میں زمین کرائے پر دیا کرتے تھے اگر میں چاہوں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور باسعادت کا بھی ذکر کرسکتا ہوں لیکن حضرت امیر معاویہ (رض) کے آخری دور میں انھیں پتہ چلا کہ حضرت رافع بن خدیج (رض) زمین کو کرائے پر دینے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ممانعت روایت کرتے ہیں تو وہ ان کے پاس آئے میں بھی ان کے ساتھ تھا انھوں نے حضرت خدیج بن رافع (رض) سے اس کے متعلق پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ ہاں ! نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زمین کو کرائے پر دینے سے منع فرمایا ہے یہ سن کر حضرت ابن عمر (رض) نے یہ کام چھوڑ دیا اور بعد میں وہ کسی کو بھی زمین کرائے پر نہ دیتے تھے اور جب کوئی ان سے پوچھتا تو وہ فرما دیتے کہ حضرت رافع بن خدیج (رض) کا یہ خیال ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زمین کو کرائے پر دینے سے منع فرمایا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔