- رسالہ نمبر (معیاری)
- 4728
- قرطبہ نمبر
- 4728
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 21
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا بن نمير ثنا فضيل يعني بن غزوان حدثني أبو دهقانة قال كنت جالسا عند عبد الله بن عمر فقال : أتى رسول الله صلى الله عليه وسلم ضيف فقال لبلال ائتنا بطعام فذهب بلال فأبدل صاعين من تمر بصاع من تمر جيد وكان تمرهم دونا فأعجب النبي صلى الله عليه وسلم التمر فقال النبي صلى الله عليه وسلم من أين هذا التمر فأخبره أنه أبدل صاعا بصاعين فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم رد علينا تمرنا
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
ابودہقانہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت ابن عمر (رض) کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا وہ کہنے لگے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کوئی مہمان آگیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال (رض) کو کھانا لانے کا حکم دیا حضرت بلال (رض) گئے اور اپنے پاس موجود کھجوروں کے دو صاع " جو ذراکم درجے کی تھیں " دے کر اس کے بدلے میں ایک صاع عمدہ کھجوریں لے آئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عمدہ کھجوریں دیکھ کر تعجب ہوا اور فرمایا کہ یہ کھجوریں کہاں سے آئیں ؟ حضرت بلال (رض) نے بتایا کہ انھوں نے دو صاع دے کر ایک صاع کھجوریں لی ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو ہماری کھجوریں تھیں وہی واپس لے کر آؤ۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔