- رسالہ نمبر (معیاری)
- 4727
- قرطبہ نمبر
- 4727
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 21
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا بن نمير ثنا فضيل يعني بن غزوان عن نافع عن عبد الله بن عمر : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أتى فاطمة فوجد على بابها سترا فلم يدخل عليها وقلما كان يدخل إلا بدأ بها قال فجاء علي فرآها مهتمة فقال مالك فقالت جاء إلي رسول الله صلى الله عليه وسلم فلم يدخل على فأتاه علي فقال يا رسول الله إن فاطمة اشتد عليها أنك جئتها فلم تدخل عليها فقال وما أنا والدنيا وما أنا والرقم قال فذهب إلى فاطمة فأخبرها بقول رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت فقل لرسول الله صلى الله عليه وسلم فما تأمرني به فقال قل لها ترسل به إلى بني فلان
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت فاطمہ (رض) کے یہاں گئے ان کے گھر کے دروازے پر پردہ لٹکا ہوا دیکھا تو وہیں سے واپس ہوگئے بہت کم ایسا ہوا ہوتا تھا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے یہاں جاتے اور ان سے ابتداء نہ کرتے الغرض ! تھوڑی دیر بعد حضرت علی (رض) آئے تو حضرت فاطمہ (رض) غم گین دکھائی دیں انھوں نے پوچھا کیا ہوا ؟ وہ بولیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تھے لیکن گھر کے اندر نہیں آئے ( اور باہر سے ہی واپس ہوگئے) حضرت علی (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! فاطمہ نے اس چیز کو اپنے اوپر بہت زیادہ محسوس کیا ہے کہ آپ ان کے پاس آئے بھی اور گھر میں داخل نہ ہوئے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے دنیا سے کیا غرض مجھے ان منقش پردوں سے کیا غرض ؟ یہ سن کر حضرت علی (رض) حضرت فاطمہ (رض) کے پاس گئے اور انھیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ ارشاد سنایا انھوں نے کہا کہ آپ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھیے کہ اب میرے لیے کیا حکم ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا فاطمہ سے کہو کہ اسے بنو فلاں کے پاس بھیج دے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (98٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا فُضَيْلٌ يَعْنِي ابْنَ غَزْوَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى فَاطِمَةَ فَوَجَدَ عَلَى بَابِهَا سِتْرًا فَلَمْ يَدْخُلْ عَلَيْهَا وَقَلَّمَا كَانَ يَدْخُلُ إِلَّا بَدَأَ بِهَا قَالَ فَجَاءَ عَلِيٌّ فَرَآهَا مُهْتَمَّةً فَقَالَ مَا لَكِ فَقَالَتْ جَاءَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَدْخُلْ عَلَيَّ فَأَتَاهُ عَلِيٌّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ فَاطِمَةَ اشْتَدَّ عَلَيْهَا أَنَّكَ جِئْتَهَا فَلَمْ تَدْخُلْ عَلَيْهَا فَقَالَ وَمَا أَنَا وَالدُّنْيَا وَمَا أَنَا وَالرَّقْمُ قَالَ فَذَهَبَ إِلَى فَاطِمَةَ فَأَخْبَرَهَا بِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ فَقُلْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا تَأْمُرُنِي بِهِ فَقَالَ قُلْ لَهَا تُرْسِلُ بِهِ إِلَى بَنِي فُلَانٍ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔