- رسالہ نمبر (معیاری)
- 27239
- قرطبہ نمبر
- 27282
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 399
مسند (صحابی کا باب): حديث وائل بن حجر رضي الله عنه(مسند القبائل)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا حجاج قال أنا شعبة عن سماك بن حرب عن علقمة بن وائل عن أبيه : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم أقطعه أرضا قال فأرسل معي معاوية ان أعطها إياه أو قال اعلمها إياه قال فقال لي معاوية أردفني خلفك فقلت لا تكون من إرداف الملوك قال فقال اعطني نعلك فقلت انتعل ظل الناقة قال فلما استخلف معاوية أتيته فأقعدني معه على السرير فذكرني الحديث فقال سماك فقال وددت اني كنت حملته بين يدي
اردو ترجمہ
حضرت وائل بن حجر کی حدیثیں
حضرت وائل سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زمین کا ایک ٹکڑا انھیں عنایت کیا اور حضرت معاویہ کو میرے ساتھ بھیج دیا تاکہ وہ اس حصے کی نشاندہی کرسکیں، راستے میں حضرت امیر معاویہ نے مجھ سے کہا کہ مجھے اپنے پیچھے سوار کرلو، میں نے کہا کہ تم بادشاہوں کے پیچھے نہیں بیٹھ سکتے، انھوں نے کہا کہ پھر اپنے جوتے ہی مجھے دے دو ، میں نے کہا کہ اونٹنی کے سائے کو ہی سمجھو، پھر جب حضرت معاویہ خلیفہ مقرر ہوگئے اور میں ان کے پاس گیا تو انھوں نے مجھے اپنے ساتھ تخت پر بٹھایا اور مذکورہ واقعہ یاد کروایا، وہ کہتے ہیں کہ اس وقت میں نے سوچا کہ کاش ! میں نے انھیں اپنے آگے سوار کرلیا ہوتا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔