- رسالہ نمبر (معیاری)
- 26999
- قرطبہ نمبر
- 27044
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 355
مسند (صحابی کا باب): حديث أم قيس بنت محصن أخت عكاشة بن محصن رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا حجاج وهاشم قالا ثنا ليث قال حدثني يزيد بن أبى حبيب عن أبى الحسن مولى أم قيس بنت محصن عن أم قيس انها قالت : توفى ابني فجزعت عليه فقلت للذي يغسله لا تغسل ابني بالماء البارد فتقتله فانطلق عكاشة بن محصن إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فأخبره بقولها فتبسم ثم قال ما قالت طال عمرها قال فلا أعلم امرأة عمرت ما عمرت
اردو ترجمہ
حضرت ام قیس بنت محصن کی حدیثیں
حضرت ام قیس سے مروی ہے کہ میرا ایک بیٹا فوت ہوگیا، جس کی وجہ سے میں بہت بےقرار تھی میں نے بے خبری کے عالم میں اسے غسل دینے والے سے کہہ دیا کہ میرے بیٹے کو ٹھنڈے پانی سے غسل نہ دو ورنہ یہ مرجائے گا، حضرت عکاشہ (جوان کے بھائی تھے) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان کی بات سنائی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسکرا کر فرمایا جس نے یہ جملہ کہا ہے اس کی عمر لمبی ہو، راوی کہتے ہیں کہ میں نے ان سے زیادہ عمر رسیدہ عورت کوئی نہیں دیکھی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده محتمل للتحسين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔