- رسالہ نمبر (معیاری)
- 26941
- قرطبہ نمبر
- 26986
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 347
مسند (صحابی کا باب): حديث أسماء بنت أبي بكر الصديق رضي الله عنهما(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا يحيى بن سعيد عن بن جريج قال أخبرني عبد الله مولى أسماء عن أسماء : انها نزلت عند دار المزدلفة فقالت أي بني هل غاب القمر ليلة جمع وهي تصلى قلت لا فصلت ساعة ثم قالت أي بني هل غاب القمر قال وقد غاب القمر قلت نعم قالت فارتحلوا فارتحلنا ثم مضينا بها حتى رمينا الجمرة ثم رجعت فصلت الصبح في منزلها فقلت لها أي هنتاه لقد غلسنا قالت كلا يا بني ان نبي الله صلى الله عليه وسلم أذن للظعن
اردو ترجمہ
حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیق کی مرویات
عبداللہ جو حضرت اسماء کے آزاد کردہ غلام ہیں سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت اسماء نے دار مزدلفہ کے قریب پڑاؤ کیا اور پوچھا کہ بیٹا کیا چاند غروب ہوگیا یہ مزدلفہ کی رات تھی اور وہ نماز پڑھ رہی تھیں، میں نے کہا ابھی نہیں وہ کچھ دیرتک مزید نماز پڑھتی رہیں پھر پوچھا بیٹاچاند چھپ گیا ؟ اس وقت تک چاند غائب ہوچکا تھا لہٰذا میں نے کہہ دیا جی ہاں ! انھوں نے فرمایا پھر کوچ کرو چنانچہ ہم لوگ وہاں سے روانہ ہوگئے اور منیٰ پہنچ کر جمرہ عقبہ کی رمی کی اور اپنے خیمے میں پہنچ کر فجر کی نماز ادا کی میں نے ان سے عرض کیا کہ ہم تو منہ اندھیرے ہی مزدلفہ سے نکل آئے، انھوں نے فرمایا ہرگز نہیں بیٹے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خواتین کو جلدی چلے جانے کی اجازت دی ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔