- رسالہ نمبر (معیاری)
- 26814
- قرطبہ نمبر
- 26857
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 331
مسند (صحابی کا باب): حديث ميمونة بنت الحرث الهلالية زوج النبي صلى الله عليه وسلم(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا يعقوب بن إبراهيم بن سعد قال حدثني أبى عن صالح بن كيسان وحدث بن شهاب عن أبى أمامة بن سهل عن بن عباس انه أخبره : ان خالد بن الوليد دخل مع رسول الله صلى الله عليه وسلم على ميمونة بنت الحرث وهي حائض فقدم إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم لحم ضب جاءت به أم حفيد ابنة الحرث من نجد وكانت تحت رجل من بني جعفر وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يأكل شيئا حتى يعلم ما هو فقال بعض النسوة ألا تخبرين رسول الله صلى الله عليه وسلم ما يأكل فأخبرته انه لحم ضب فتركه قال خالد فسألت رسول الله صلى الله عليه وسلم أحرام هو قال لا ولكنه طعام ليس في قومي فأجدني أعافه قال خالد فاجتررته إلى فآكلته ورسول الله صلى الله عليه وسلم ينظر قال وحدثه الأصم عن ميمونة وكان في حجرها يعنى بهذا الحديث وأظن ان الأصم يزيد بن الأصم
اردو ترجمہ
حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں
حضرت خالد بن ولید سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی علیہ السلم کے ساتھ ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث جو ان کی خالہ تھیں، کے گھر داخل ہوئے انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے گوہ کا گوشت لا کر رکھا جو نجد سے ام حفید بنت حارث لے کر آئی تھی، جس کا نکاح بنو جعفر کے ایک آدمی سے ہوا تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادت مبارکہ تھی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی چیز کو اس وقت تک تناول نہیں فرماتے تھے جب تک یہ نہ پوچھ لیتے کہ یہ کیا ہے ؟ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کسی زوجہ نے کہا کہ تم لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کیوں نہیں بتاتیں کہ وہ کیا کھا رہے ہیں ؟ اس پر انھوں نے بتایا کہ یہ گوہ کا گوشت ہے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے چھوڑ دیا۔ حضرت خالد بن ولید کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا یا رسول اللہ ! کیا یہ حرام ہے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہیں، لیکن یہ میری قوم کا کھانا نہیں ہے اس لیے میں اس سے احتیاط کرنا ہی بہتر سمجھتا ہوں چنانچہ میں نے اسے ایک طرف کھینچ لیا اور اسے کھانے لگا دریں اثناء نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے دیکھتے رہے۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (98٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ وَحَدَّثَ ابْنُ شِهَابٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ دَخَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ وَهِيَ حَائِضٌ فَقُدِّمَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَحْمُ ضَبٍّ جَاءَتْ بِهِ أُمُّ حُفَيْدٍ ابْنَةُ الْحَارِثِ مِنْ نَجْدٍ وَكَانَتْ تَحْتَ رَجُلٍ مِنْ بَنِي جَعْفَرٍ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَأْكُلُ شَيْئًا حَتَّى يَعْلَمَ مَا هُوَ فَقَالَ بَعْضُ النِّسْوَةِ أَلَا تُخْبِرِينَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَأْكُلُ فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ لَحْمُ ضَبٍّ فَتَرَكَهُ قَالَ خَالِدٌ فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَرَامٌ هُوَ قَالَ لَا وَلَكِنَّهُ طَعَامٌ لَيْسَ فِي قَوْمِي فَأَجِدُنِي أَعَافُهُ قَالَ خَالِدٌ فَاجْتَرَرْتُهُ إِلَيَّ فَأَكَلْتُهُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْظُرُ قَالَ وَحَدَّثَهُ الْأَصَمُّ عَنْ مَيْمُونَةَ وَكَانَ فِي حِجْرِهَا يَعْنِي بِهَذَا الْحَدِيثِ وَأَظُنُّ أَنَّ الْأَصَمَّ يَزِيدُ بْنُ الْأَصَمِّ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
مكرر سندا ومتنا
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔