مسند احمد 16812

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
16812
قرطبہ نمبر
16858
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 4، صفحہ 88

مسند (صحابی کا باب): حديث خالد بن الوليد رضي الله عنه(مسند الشاميين)

قال حدثنا أبو عبد الرحمن عبد الله بن أحمد بن محمد بن حنبل قال حدثني أبي قال ثنا يعقوب بن إبراهيم قال أنا أبي عن صالح بن كيسان وحدث بن شهاب عن أبي أمامة بن سهل عن بن عباس انه أخبره ان خالد بن الوليد أخبره انه دخل مع رسول الله صلى الله عليه وسلم على ميمونة بنت الحرث وهى خالته فقدمت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم لحم ضب جاءت به أم حفيد بنت الحرث من نجد وكانت تحت رجل من بنى جعفر وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يأكل شيئا حتى يعلم ما هو فقال بعض النسوة ألا تخبرن رسول الله صلى الله عليه وسلم ما يأكل فأخبرنه انه لحم ضب فتركه فقال خالد سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم أحرام هو قال لا ولكنه طعام ليس في قومي فأجدني أعافه قال خالد فاجتررته إلى فآكلته ورسول الله صلى الله عليه وسلم ينظر قال بن شهاب وحدثه الأصم يعنى بن يزيد بن الأصم عن ميمونة وكان في حجرها

اردو ترجمہ

حضرت خالد بن ولید (رض) کی حدیثیں

حضرت خالد بن ولید (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث (رض) جو ان کی خالہ تھیں کے گھر داخل ہوئے، انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے گوہ کا گوشت لا کر رکھا جو نجد سے ام حفید بنت حارث لے کر آئی تھی، جس کا نکاح بنو جعفر کے ایک آدمی سے ہوا تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادت مبارکہ تھی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی چیز کو اس وقت تک تناول نہیں فرماتے تھے جب تک یہ نہ پوچھ لیتے کہ یہ کیا ہے ؟ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کسی زوجہ نے کہا کہ تم لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کیوں نہیں بتاتیں کہ وہ کیا کھا رہے ہیں ؟ اس پر انھوں نے بتایا کہ یہ گوہ کا گوشت ہے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے چھوڑ دیا۔ حضرت خالد بن ولید (رض) کہتے ہیں میں نے پوچھا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا یہ حرام ہے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہیں، لیکن یہ میری قوم کا کھانا نہیں ہے، اس لیے میں اس سے احتیاط کرنا ہی بہتر سمجھتا ہوں، چنانچہ میں نے اسے اپنی طرف کھینچ لیا اور اسے کھانے لگا، دریں اثناء نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے دیکھتے رہے۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے، البتہ اس میں یہ اضافہ بھی ہے کہ حضرت خالد بن ولید (رض) عنہ، حضرت میمونہ (رض) کی پرورش میں بھی رہے تھے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (92٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

قَالَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبِي عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ وَحَدَّثَ ابْنُ شِهَابٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ دَخَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ وَهِيَ خَالَتُهُ فَقَدَّمَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَحْمَ ضَبٍّ جَاءَتْ بِهِ أُمُّ حُفَيْدٍ بِنْتُ الْحَارِثِ مِنْ نَجْدٍ وَكَانَتْ تَحْتَ رَجُلٍ مِنْ بَنِي جَعْفَرٍ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَأْكُلُ شَيْئًا حَتَّى يَعْلَمَ مَا هُوَ فَقَالَ بَعْضُ النِّسْوَةِ أَلَا تُخْبِرْنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَأْكُلُ فَأَخْبَرْنَهُ أَنَّهُ لَحْمُ ضَبٍّ فَتَرَكَهُ فَقَالَ خَالِدٌ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَرَامٌ هُوَ قَالَ لَا وَلَكِنَّهُ طَعَامٌ لَيْسَ فِي قَوْمِي فَأَجِدُنِي أَعَافُهُ قَالَ خَالِدٌ فَاجْتَرَرْتُهُ إِلَيَّ فَأَكَلْتُهُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْظُرُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَحَدَّثَهُ الْأَصَمُّ يَعْنِي يَزِيدَ بْنَ الْأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ وَكَانَ فِي حَجْرِهَا

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط الشيخين

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

3 ہم الفاظ · 0 جزوی · 4 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)