- رسالہ نمبر (معیاری)
- 26333
- قرطبہ نمبر
- 26376
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 271
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا يعقوب ثنا بن أخي بن شهاب عن عمه قال أخبرني عروة بن الزبير انه سمع عائشة تقول دخلت على يهودية فقالت شعرت انكم تفتنون في القبور قالت فسمع ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم فارتاع ثم قال : إنما يفتن اليهود فقالت عائشة فلبثت بعد ذلك ليالي ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم هل شعرت انه أوحى إلى انكم تفتنون في القبور
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس تشریف لائے تو ایک یہودی عورت میرے یہاں بیٹھی تھی اور وہ یہ کہہ رہی تھی کیا تمہیں معلوم ہے کہ قبروں میں تمہاری آزمائش کی جائے گی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا یہودیوں کو ہی آزمائش میں مبتلا کیا جائے گا، کچھ عرصہ گزرنے کے بعد ایک دن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا کیا تمہیں پتہ چلا کہ مجھ پر یہ وحی آگئی ہے کہ تمہیں قبروں میں آزمایا جائے گا ؟ اس کے بعد میں نے ہمیشہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عذاب قبر سے پناہ مانگتے ہوئے سنا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔