- رسالہ نمبر (معیاری)
- 26085
- قرطبہ نمبر
- 26127
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 245
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا روح ثنا صالح بن رستم عن بن أبى مليكة قال قالت عائشة : دخل على النبي صلى الله عليه وسلم وأنا بسرف وأنا أبكى فقال ما يبكيك يا عائشة فقالت قلت يرجع الناس بنسكين وأنا أرجع بنسك واحد قال ولم ذاك قالت قلت انى حضت قال ذاك شيء كتبه الله على بنات آدم اصنعي ما يصنع الحاج قالت فقدمنا مكة ثم ارتحلنا إلى منى ثم ارتحلنا إلى عرفة ثم وقفنا مع الناس ثم وقفت بجمع ثم رميت الجمرة يوم النحر ثم رميت الجمار مع الناس تلك الأيام قالت ثم ارتحل حتى نزل الحصبة قالت والله ما نزلها الا من أجلى أو قال بن أبى مليكة عنها الا من أجلها ثم أرسل إلى عبد الرحمن فقال احملها خلفك حتى تخرجها من الحرم فوالله ما قال فتخرجها إلى الجعرانة ولا إلى التنعيم فلتهل بعمرة قالت فانطلقنا وكان أدنى إلى الحرم التنعيم فأهللت منه بعمرة ثم أقبلت فأتيت البيت فطفت به وطفت بين الصفا والمروة ثم أتيته فارتحل قال بن أبى مليكة وكانت عائشة تفعل ذلك بعد
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے مروی ہے کہ ہم نے حج کا تلبیہ پڑھا، جب سرف کے مقام پر پہنچے تو میرے " ایام " شروع ہوگئے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو میں رو رہی تھی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا عائشہ ! کیوں رو رہی ہو ؟ میں نے عرض کیا کہ میرے " ایام " شروع ہوگئے ہیں، کاش ! میں حج ہی نہ کرنے آتی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا سبحان اللہ ! یہ تو وہ چیز ہے جو اللہ نے آدم (علیہ السلام) کی ساری بیٹیوں پر لکھ دی ہے، تم سارے مناسک ادا کرو، البتہ بیت اللہ کا طواف نہ کرنا، جب ہم مکہ مکرمہ میں داخل ہوگئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص اپنے احرام کو عمرے کا احرام بنانا چاہے، وہ ایسا کرسکتا ہے، الاّ یہ کہ اس کے پاس ہدی کا جانور ہو۔ اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دس ذی الحجہ کو اپنی ازواج کی طرف سے گائے ذبح کی تھی، شب بطحاء کو میں " پاک " ہوئی اور عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا میری سہلیاں حج اور عمرہ دونوں کے ساتھ واپس جائیں اور میں صرف حج کے ساتھ واپس جاؤں گی ؟ چنانچہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبدالرحمن بن ابی بکر کو حکم دیا اور وہ مجھے تنعیم لے گئے جہاں سے میں نے عمرے کا احرام باندھا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف على نكارة في متنه
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔