- رسالہ نمبر (معیاری)
- 24252
- قرطبہ نمبر
- 24297
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 51
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى عن هشام قال أبي ووكيع ثنا هشام المعنى قال حدثني أبي عن عائشة ان أم حبيبة وأم سلمة ذكرتا كنيسة رأينها بالحبشة فيها تصاوير فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : ان أولئك إذا كان فيهم الرجل الصالح فمات بنوا على قبره مسجدا وصوروا فيه تلك الصور أولئك شرار الخلق عند الله عز وجل يوم القيامة قال أبي قال وكيع انهم تذاكروا عند النبي صلى الله عليه وسلم في مرضه فذكرت أم سلمة وأم حبيبة كنيسة رأينها في أرض الحبشة
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ حضرت ام حبیبہ اور ام سلمہ (رض) نے ایک مرتبہ ایک کنیسے کا تذکرہ کیا جو انھوں نے حبشہ میں دیکھا تھا اور جس میں تصاویر بھی تھیں، تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ان لوگوں میں جب کوئی نیک آدمی فوت ہوجاتا تھا تو وہ اس کی قبر پر مسجد بنالیتے تھے اور وہاں یہ تصویریں بنا لیتے تھے، وہ لوگ قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے بدترین مخلوق ہوں گے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔