مسند احمد 22574

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
22574
قرطبہ نمبر
22627
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 5، صفحہ 302

مسند (صحابی کا باب): حديث أبي قتادة الأنصاري رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر ثنا شعبة قال سمعت عثمان بن عبد الله بن موهب قال سمعت عبد الله بن أبي قتادة يحدث عن أبيه أبي قتادة : أنهم كانوا في مسير لهم فرأيت حمار وحش فركبت فرسا وأخذت الرمح فقتلته قال وفينا المحرم قال فأكلوا منه قال فاشفقوا قال فسألت رسول الله صلى الله عليه وسلم أو قال فسئل رسول الله صلى الله عليه وسلم قال أشرتم أو أعنتم أو أصدتم قال شعبة لا أدري قال أعنتم أو أصدتم ثم قالوا لا فأمرهم بأكله

اردو ترجمہ

حضرت ابوقتادہ انصاری (رض) کی مرویات

حضرت ابو قتادہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر میں تھے میں نے ایک گورخر دیکھا تو جلدی سے اپنے گھوڑے پر سوار ہوگیا اور اپنا نیزہ پکڑا اور اسے شکار کرلیا جسے کچھ صحابہ (رض) نے جو حالت احرام میں تھے " کھالیا بعد میں وہ خوف کا شکار ہوگئے میں نے یا کسی اور نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے متعلق سوال کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا تم نے اشارہ کیا تھا ؟ یا تعاون کیا تھا ؟ یا گھات لگائی تھی ؟ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا نہیں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ کھانے کی اجازت دے دی۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط الشيخين

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 1 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. سمعت
  7. سمعت
  8. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔