مسند احمد 19694

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
19694
قرطبہ نمبر
19709
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 4، صفحہ 412

مسند (صحابی کا باب): حديث أبي موسى الأشعري رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو عبد الرحمن عبد الله بن بزيد ثنا المسعودي عن عدى بن ثابت عن أبي بردة عن أبي موسى قال : لقي عمر أسماء بنت عميس رضي الله تعالى عنهما فقال نعم القوم أنتم لولا انكم سبقتم بالهجرة ونحن أفضل منكم قالت كنتم مع رسول الله صلى الله عليه وسلم يعلم جاهلكم ويحمل راجلكم وفررنا بديننا فقالت لا انتهى حتى أدخل على رسول الله صلى الله عليه وسلم فدخلت فذكرت ما قال لها عمر رضي الله تعالى عنه فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم بل لكم الهجرة مرتين هجرتكم إلى الحبشة وهجرتكم إلى المدينة

اردو ترجمہ

حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) کی مرویات

حضرت ابوموسیٰ (رض) سے مروی ہے کہ جب حضرت اسماء (رض) حبشہ سے واپس آئیں تو مدینہ منورہ کے کسی راستے میں حضرت عمر (رض) سے ان کا آمنا سامنا ہوگیا حضرت عمر (رض) نے پوچھا حبشہ جانے والی ہو ؟ انھوں نے فرمایا جی ہاں ! حضرت عمر (رض) نے کہا کہ تم لوگ بہترین قوم تھے اگر تم سے ہجرت مدینہ نہ چھوٹتی انھوں نے فرمایا کہ تم لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے وہ تمہارے پیدل چلنے والوں کو سواری دیتے تمہارے جاہل کو علم سکھاتے اور ہم لوگ اس وقت اپنے دین کو بچانے کے لیے نکلے تھے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ بات ذکر کئے بغیر اپنے گھر واپس نہ جاؤں گی چنانچہ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر ساری بات بتادی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہاری دو ہجرتیں ہوئیں ایک مدینہ منورہ کی طرف اور دوسری ہجرت حبشہ کی جانب۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (99٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ عَن عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَن أَبِي بُرْدَةَ عَن أَبِي مُوسَى قَالَ لَقِيَ عُمَرُ أَسْمَاءَ بِنْتَ عُمَيْسٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا فَقَالَ نِعْمَ الْقَوْمُ أَنْتُمْ لَوْلَا أَنَّكُمْ سَبَقْتُمْ بِالْهِجْرَةِ وَنَحْنُ أَفْضَلُ مِنْكُمْ قَالَتْ كُنْتُمْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُ جَاهِلَكُمْ وَيَحْمِلُ رَاجِلَكُمْ وَفَرَرْنَا بِدِينِنَا فَقَالَتْ لَا أَنْتَهِي حَتَّى أَدْخُلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَتْ فَذَكَرَتْ مَا قَالَ لَهَا عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَلْ لَكُمْ الْهِجْرَةُ مَرَّتَيْنِ هِجْرَتُكُمْ إِلَى الْحَبَشَةِ وَهِجْرَتُكُمْ إِلَى الْمَدِينَةِ

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

حديث صحيح

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 0 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. عن
  8. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔