- رسالہ نمبر (معیاری)
- 1593
- قرطبہ نمبر
- 1593
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 183
مسند (صحابی کا باب): مسند سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عثمان بن عمر ثنا أسامة يعنى بن زيد ثنا أبو عبد الله القراظ انه سمع سعد بن مالك وأبا هريرة يقولان قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : اللهم بارك لأهل المدينة في مدينتهم وبارك لهم في صاعهم وبارك لهم في مدهم اللهم ان إبراهيم عبدك وخليلك وإني عبدك ورسولك وان إبراهيم سألك لأهل مكة وإني أسألك لأهل المدينة كما سألك إبراهيم لأهل مكة ومثله معه ان المدينة مشبكة بالملائكة على كل نقب منها ملكان يحرسانها لا يدخلها الطاعون ولا الدجال من أرادها بسوء أذابه الله كما يذوب الملح في الماء
اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ
حضرت سعد (رض) اور حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مرتبہ دعاء کرتے ہوئے فرمایا اے اللہ ! اہل مدینہ کے لیے ان کا مدینہ مبارک فرما اور ان کے صاع اور مد میں برکت عطاء فرما، اے اللہ ! ابراہیم آپ کے بندے اور خلیل تھے اور میں آپ کا بندہ اور رسول ہوں، ابراہیم نے آپ سے اہل مکہ کے لیے دعاء مانگی تھی، میں آپ سے اہل مدینہ کے لیے دعا مانگ رہا ہوں۔ پھر فرمایا کہ مدینہ منورہ ملائکہ جال میں جکڑا ہوا ہے، اس کے ہر سوراخ پر دو فرشتے اس کی حفاظت کے لیے مقرر ہیں، یہاں طاعون اور دجال داخل نہیں ہوسکتے، جو اس کے ساتھ کوئی ناپاک ارادہ کرے گا، اللہ اسے اس طرح پگھلا دے گا جیسے نمک پانی پگھل جاتا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح وهذا إسناد حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔