- رسالہ نمبر (معیاری)
- 14073
- قرطبہ نمبر
- 14105
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 288
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عفان ثنا حماد قال أنا ثابت عن أنس أن رجلا : سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن قيام الساعة وأقيمت الصلاة فلما قضى صلاته قال أين السائل عن الساعة قال الرجل أنا يا رسول الله قال ما أعددت لها فأنها قائمة قال ما أعددت لها كثير عمل غير أني أحب الله ورسوله قال رسول الله صلى الله عليه وسلم فأنت مع من أحببت قال فما فرح المسلمون بشيء بعد الإسلام ما فرحوا بهذا الحديث قال فكان أنس يقول فنحن نحب الله ورسوله
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے پوچھا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قیامت کب قائم ہوگی ؟ اس وقت اقامت ہوچکی تھی اس لیے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھانے لگے، نماز سے فارغ ہو کر فرمایا کہ قیامت کے متعلق سوال کرنے والا آدمی کہاں ہے ؟ اس نے کہا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں یہاں ہوں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم نے قیامت کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے ؟ اس نے کہا کہ میں نے کوئی بہت زیادہ اعمال، نماز، روزہ تو مہیا نہیں کر رکھے البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ انسان قیامت کے دن اس شخص کے ساتھ ہوگا جس کے ساتھ وہ محبت کرتا ہے، حضرت انس (رض) فرماتے ہیں میں نے مسلمانوں کو اسلام قبول کرنے کے بعد اس دن جتنا خوش دیکھا اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ کیونکہ ہم اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتے ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔