- رسالہ نمبر (معیاری)
- 13387
- قرطبہ نمبر
- 13411
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 228
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يونس وحسن بن موسى قالا ثنا حماد بن سلمة عن ثابت البناني عن أنس ان رجلا : سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن قيام الساعة وأقيمت الصلاة فلما قضى صلاته قال أين السائل عن الساعة فقال الرجل ها أنا ذا يا رسول الله قال وما أعددت لها فإنها قائمة قال ما أعددت لها من كثير عمل غير أني أحب الله ورسوله فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم أنت مع من أحببت قال فما فرح المسلمون بشيء بعد الإسلام أشد مما فرحوا به
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے پوچھا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قیامت کب قائم ہوگی ؟ اس وقت اقامت ہوچکی تھی اس لیے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھانے لگے، نماز سے فارغ ہو کر فرمایا کہ قیامت کے متعلق سوال کرنے والا آدمی کہاں ہے ؟ اس نے کہا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں یہاں ہوں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم نے قیامت کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے ؟ اس نے کہا کہ میں نے کوئی بہت زیادہ اعمال، نماز، روزہ تو مہیا نہیں کر رکھے البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ انسان قیامت کے دن اس شخص کے ساتھ ہوگا جس کے ساتھ وہ محبت کرتا ہے، حضرت انس (رض) فرماتے ہیں میں نے مسلمانوں کو اسلام قبول کرنے کے بعد اس دن جتنا خوش دیکھا اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔