- رسالہ نمبر (معیاری)
- 13066
- قرطبہ نمبر
- 13088
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 199
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد ثنا حميد عن أنس بن مالك : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم رأى نخامة في قبلة المسجد فحكها فرئي في وجهه شدة ذلك عليه فقال إن العبد إذا قام يصلي فإنما يناجي ربه عز وجل فيما بينه وبين القبلة فإذا بصق أحدكم فليبصق عن يساره أو تحت قدمه اليسرى أو يفعل هكذا وأخذ طرف ردائه فبصق فيه ثم دلك بعضه ببعض
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قبلہ مسجد کی طرف تھوک لگا ہوا نظر آیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طبیعت پر یہ چیز اتنی شاق گذری کہ چہرہ مبارک پر ناگواری کے آثار واضح ہوگئے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے صاف کر کے فرمایا کہ انسان جب نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اپنے رب سے مناجات کرتا ہے، اس لیے اسے چاہیے کہ اپنی بائیں جانب یا پاؤں کے نیچے تھوکے اور اس طرح اشارہ کیا کہ اسے کپڑے میں لے کر مل لے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔