- رسالہ نمبر (معیاری)
- 13065
- قرطبہ نمبر
- 13087
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 199
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد أنا حميد عن أنس : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان ذات ليلة يصلي في حجرته فجاء أناس من أصحابه فصلوا بصلاته فخفف ثم دخل البيت ثم خرج ففعل ذلك مرارا كل ذلك يصلي وينصرف فلما أصبح قالوا يا رسول الله صلينا معك البارحة ونحن نحب ان تمد في صلاتك فقال قد علمت بمكانكم وعمدا فعلت ذلك
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ رات کے وقت اپنے حجرے میں نماز پڑھ رہے تھے، کچھ لوگ آئے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز میں شریک ہوگئے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز مختصر کرکے اپنے گھر تشریف لے گئے، ایسا کئی مرتبہ ہوا حتیٰ کہ صبح ہوگئی، تب لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نماز پڑھ رہے تھے، ہماری خواہش تھی کہ آپ اسے لمبا کردیتے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے تمہاری موجودگی کا علم تھا لیکن میں نے جان بوجھ کر ہی ایسا کیا تھا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔